کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
درج فہرست فارمولیشنوں کی مقررہ قیمتوں کی نظر ثانی
Posted On:
31 MAR 2020 8:26PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 1 اپریل / کیمیاوی ادویہ ( قیمتوں سے متعلق کنٹرول ) آرڈر ، 2013 کی تجاویز کے مطابق این پی پی اے نے 883 درج فہرست فارمولیشنوں کی متعین کردہ قیمتوں پر نظر ثانی / اضافہ کیا ہے ۔
مذکورہ اتھارٹی نے 31 مارچ ، 2020 ء کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں ، اِس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووڈ - 19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں اے پی آئی کے سلسلے میں سپلائی میں ، جو رخنہ پیدا ہو گیا تھا ، اُس میں اب اصلاح رونما ہورہی ہے اور صورت حال اب آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے اور کووڈ – 19 کے دوران ادویہ کی قیمتوں میں کوئی غیر معمولی اور غیر فطری اضافہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی کوئی اطلاع ملی ۔ لہٰذا ، معمول کے مطابق قیمتوں پر نظر ثانی کی اجازت دی گئی ہے ۔
ڈبلیو پی آئی میں صنعت اور داخلی تجارت کی فروخت کے محکمے ، وزارت ِ تجارت و صنعت ، حکومتِ ہند کی جانب سے شائع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہی اضافے ہوئے ۔ متعین کردہ قیمتوں میں رونما ہوا اضافہ تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ ( ڈبلیو پی آئی ) کے مطابق ہے ، جو 1.88468 فی صد ہے ۔
ادیہ کی متعین کردہ قیمتوں پر نظر ثانی کے تحت قلبی مرض میں کام آنے والی دوا اسٹنٹ کی متعین کردہ قیمت پر نظر ثانی کا عمل بھی شامل ہے ۔ نظر ثانی شدہ قیمتیں یکم اپریل ، 2020 ء سے نافذ العمل ہوں گی اور نظر ثانی شدہ قیمتوں کی تفصیلات این پی پی اے کے ویب سائٹ www.nppaindia.nic.in پر دستیاب ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا ) (01-04-2020 )
U. No.1426
(Release ID: 1609872)
Visitor Counter : 111