امور داخلہ کی وزارت

مودی حکومت نے این سی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو نیم فوجی دستوں میں بھرتی ہونے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کی خاطر اہم قدم اٹھایا


این سی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لئے سی اے پی ایف میں سب انسپکٹروں اور کانسٹیبلس کے لئے آئندہ بھرتی کے براہ راست امتحانات میں اضافی نمبر دینے کی شق لاگو ہوگی

بھارت سرکار نے سبھی ریاستی سرکاروں سے اپیل کی کہ وہ  اپنی متعلقہ  پولیس فورسیز کے لئے براہ راست داخلہ امتحان میں این سی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں

Posted On: 19 MAR 2020 1:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،19 مارچ / نیشنل کیڈٹ کور( این سی سی) میں بھارت کے نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے  کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے  حصول کے لئے  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے سیکوریٹی فورسیز کی طرح این سی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کوسینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز(سی اے پی ایف)  میں براہ راست بھرتی  کے تحریری امتحان میں ان کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بونس/ اضافی نمبر دینے کے لئے حسب ذیل  گنجائش رکھی ہے ۔

  • این سی سی ‘ سی’ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو امتحان کے زیادہ سے زیادہ نمبروں کا پانچ فیصد نمبر بونس/  اضافی  نمبر کے طور پر دیاجائے گا۔
  • این سی سی ‘ بی’ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو امتحان کے  زیادہ سے زیادہ نمبروں کا تین فیصد بونس/اضافی نمبر کے طور پر دیاجائے گا۔
  • این سی سی ‘اے’ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو امتحان میں زیادہ سے زیادہ نمبروں کا دو فیصد بونس/ اضافی نمبر  کے طورپر دیاجائے گا۔

سی اے پی  ایف بھرتی میں این سی سی ‘اے’ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو بونس نمبردینے کی یہ اسکیم سب انسپکٹروں اور کانسٹیبل کے عہدوں کے لئے آئندہ براہ راست بھرتی کے امتحان میں قابل اطلاق ہوگی۔حکومت ہند تمام ریاستی سرکاروں سے اپیل کرے گی کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ پولیس فورسیز کے لئے براہ راست بھرتی کے  امتحان میں اسی طرح کی پرویژن( شقیں) بنائیں تاکہ این سی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کی ان فورسیز میں بھرتی  کے لئے ہمت افزائی کی جاسکے۔اس فیصلے سے نہ صرف این سی سی میں بھرتی کے لئے  نوجوانوں کو تحریک ملے گی بلکہ سی اے پی ایف  کو بھی تربیت یافتہ اور منظم نوجوان مل سکیں گے۔

این سی سی  فوج، بحریہ اور فضائی ونگ پر مشتمل خدمت کرنے والا ایک تین رخی ادارہ ہے۔اس ادارہ کامقصد اتحاداور ڈسپلن ہے اور یہ ادارہ نوجوانوں کو ڈسپلن اور محب الوطن شہری کی شکل میں تیار کرتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کے مطابق این سی سی  ملک کے تئیں  ڈسپلن  ، عزم  اور جانفشانی کے جذبے کو مستحکم کرنے کا  ایک بہت مضبوط پلیٹ فارم ہے اوریہ جذبہ ملک کی ترقی کے ساتھ سیدھے طور پر جڑا ہوا ہے۔

این سی سی نیشنل کیڈٹ کور ایکٹ 1948 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔داخلی امور کی وزارت( حکومت ہند) نے این سی سی کیڈٹس میں  بھرتی  کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر  بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ وزارت نے ملک کی بہتری کے لئے  جانفشانی اور منظم ڈھنگ سے کام کرنے کے لئے بھی بہت سے اقدامات کئے ہیں۔کیڈٹس کو مسلح افواج کے موجودہ افسروں کی جانب سے این سی سی میں بنیادی فوجی اور ہتھیاروں کی تربیت دی جاتی ہے ۔ ان کی اہلیت اور ذہانت کا وقتا ًفوقتاً  ٹیسٹ بھی  لیاجاتا ہے جس کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ دیاجاتا ہے۔

 پہلی سطح  کوپاس کرنے پر یہ سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے اور دوسری سطح کو  پاس کرنے پر ‘بی’  سرٹیفکیٹ دیاجاتا ہے۔ صرف وہی کیڈٹس جن کے پاس   ‘ بی’ سرٹیفکیٹ ہوتا ہے وہی ‘ سی’ سرٹیفکیٹ  حاصل کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔ سخت تربیت اور امتحان پاس کرنے کے بعد ہی انہیں این سی سی کا سب سے اعلی سرٹیفکیٹ این سی سی‘ سی’ سرٹیفکیٹ دیاجاتا ہے۔

****

U-1335



(Release ID: 1607134) Visitor Counter : 96