صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ -19 کی صورتحال ، اس کے سلسلے میں کی گئی کارروائیوں اورتیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
15 MAR 2020 6:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی 16 مارچ 2020 ۔صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں کووڈ-19 کے سلسلے میں ریاستوں / مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اس کی روک تھام ،اسے محدود کرنے اور اس کے بندوبست کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ کےدوران صحت اورخاندابی فلاح وبہبودکی وزارت میں سکریٹری محترمہ پریتی سودن ، آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو ،صحت کے خصوصی سکریٹری جناب ارون سنگھل ، صحت ، ڈی جی ایچ ایس کے خصوصی سکریٹری جناب سنجیو کمار ، این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری جناب جی وی وی سارما ، ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجیت سنگھ، آر ایم ایل کی ایم ایس ڈاکٹر میناکشی بھاردواج ،آئی سی ایم آر کے سائنسداں ڈاکٹر رمن گنگا کھیدکر اوروزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن کو کووڈ-19 کے بارے میں ابھرتی ہوئی بین الاقوامی اورقومی صورتحال سے واقف کرایا گیا اور ان اقدامات کی آگاہی دی گئی ، جو کووڈ-19 کی روک تھا م ،اسے محدود کرنے اور اس کے بندوبست کے بارے میں بھارت سرکار اورریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کئے ہیں ۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنے ، آئسولیشن وارڈوں ، پرسنل پروٹیکٹو اکیوپمنٹ (پی پی ایز ) کے موزوں تعداد میں ہونے ، ماسک اور جانچ کرنے والے کٹوں وغیرہ کے سلسلے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاریوں اور کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسپتالوں میں حفظان صحت اورصفائی ستھرائی کا خیال رکھنے نیز ان ضابطوں کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا ، جو کووڈ-19 کو محدودکرنے اور اس کا بندبست کرنے کے بارے میں مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سماجی اجتماعات سے گریز کرنے کے سلسلے میں مختلف ریاستوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے غیرضروری سفرسے گریز کرنے اور عوامی اجتماعات کو نظر انداز کرنے جیسے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت نے ریاستوںکی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے ، سماجی اجتماعات سے گریز کرنے اور کام گھرسے کرنے نیز لوگوں میں کووڈ-19 کی روک تھام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جائزہ میٹنگ میں متاثرین کو الگ تھلگ کرنے کے بندوبست پر بھی تفصیلی بات کی گئی ۔
آج کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کے نتائج کو کووڈ-19 کے بارے میں وزیروں کے گروپ ( جی او ایم ) کی کل ہونے والی میٹنگ میں رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہدایت کی ہے کہ ہفتہ کے ساتوں دن ،24 گھنٹے کا م کرنے والی کنٹرول روم ہیلپ لائن (23978046-011) کی صلاحیت کو بڑھایا جائے اور یہ کام مزید لائنیں اور زیادہ تعداد میں انسانی وسائل بڑھاکر کیا جائے تاکہ کنٹرول روم کے ذریعہ کووڈ-19کے بارے میں سوالوں کا بہتر طورپر جواب دیا جاسکے ۔
اس کے علاوہ کووڈ-19 سے متاثرہ ملکوں سے بھارتی شہریوں کو بچاکر نکالنے کی کوشش کے ایک حصے کے طورپر ائیر انڈیا کی ایک فلائٹ اٹلی کے شہر ملان سے 18 افراد کو لے کر آج صبح دہلی پہنچی ہے ۔ ان لوگوں کو ضابطے کے مطابق چاولہ کے آئی ٹی بی پی کیمپ میں الگ تھلگ کرکے رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایران سے بچاکر لائے گئے 236 افراد کا تیسرا دستہ آج پہنچ گیا۔ ان لوگوں کو جیسلمیر فوجی سہولت گاہ میں الگ تھلگ کرکے رکھا گیا ہے ۔ ایران سے روانگی سے پہلے بھی ان کی جانچ کی گئی تھی۔ اس وقت ان میں کووڈ-19 کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 سے متاثرہ ملکوں سے لائے گئے کُل 265 افراد کو تریویندرم ، دہلی ، ممبئی ، کولکتہ ، بنگلورو اور حیدرآباد میں الگ تھلگ کرکے رکھا گیا ہے۔
پچھلی تازہ ترین معلومات کے بعدسے اب تک 23 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 17 کیس مہاراشٹر سے ،دو تلنگانہ سے ، ایک راجستھان سے اور تین کیرالہ سے ہیں۔جو دو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ،وہ پہلے سے بیمار تھے۔یہ پتہ چلایا جارہا ہے کہ یہ لوگ کن کن افراد کے رابطے میں آئے تھے۔اب تک اس طرح کے 4000 سے زیادہ لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جو زیر مشاہدہ رکھے گئے ہیں۔
بلدانہ کا مریض جو ایک پرائیویٹ اسپتال میں تھا ،جس کا نمونہ لیا گیا تھا اور جو کل انتقال کرگیا اس میں کووڈ-19 کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-1235
(Release ID: 1606505)
Visitor Counter : 141