وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 12 MAR 2020 9:20PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 12 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو گزشتہ شام اسرائیل کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی مسٹر بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

            دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی شاندار پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا وائرس۔ 19 کی وبا کے پس منظر میں عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

**********

 

U.1191ٰ



(Release ID: 1606233) Visitor Counter : 58