کارپوریٹ امور کی وزارتت

کابینہ نے کمپنیز ( دوسری ترمیم ) بل ، 2019 کو منظوری دی

Posted On: 04 MAR 2020 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 مارچ    / مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  کمپنیز ایکٹ  ( دوسری ترمیم )  بل ، 2019 کو  کمپنیز ایکٹ  ، 2013 میں ترمیم  لانے کی غرض سے منظوری دے دی ہے ۔

          مذکورہ بل   اس ایکٹ کے تحت  خطا کاریوں کے ، اُن معاملات میں ، جنہیں  اصولی طور پر  طےکیا جا سکتا ہے ، انہیں مجرمانہ  قانون سے مستثنیٰ کر دے گا ، جو اب تک جعل سازی کے بغیر  یا جس میں وسیع عوامی مفادات وابستہ نہیں ہوتے تھے ،  وہ اس ایکٹ کے تحت مجرمانہ  افعال گردانے جاتے تھے ۔    اس سے  ملک میں فوجداری انصاف کے نظام میں پہلے سے مقدمات  کی   بہتات  میں  مزید اضافہ ہونے  کے عمل کو روکا جا سکے گا۔ یہ بل قانون کی پابندی کرنے والی کمپنیوں   کے لئے بھی آسانیاں فراہم کرے گا ۔

          اس سے قبل ، کمپنیز ( ترمیمی ) ایکٹ ، 2015 کے ذریعے  مذکورہ قانون کی کچھ تجاویز میں ترامیم کی گئی تھیں تاکہ   قانون کی مختلف تجاویز کے نفاذ کے سلسلے میں پیش  آنے والی دقتوں کا سد باب کیا جا سکے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔    ع ا  )      

U. No. 1041



(Release ID: 1605203) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada