صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 کی تازہ ترین صورت حال
Posted On:
03 MAR 2020 1:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 مارچ / آگرہ میں نمونے کی جانچ کے دوران ہائی وائرل لوڈ کے 6 معاملات کا پتہ لگایا گیا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں ، جو نئی دلّی کے کووڈ – 19 کے مریض کے رابطے میں آئے ، جس کے بارے میں کل بتایا گیا تھا ۔ انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے ۔ اُن کے نمونوں کو توثیق کے لئے این آئی وی ، پونے بھیجا جا رہا ہے ۔
اِن 6 افراد کے رابطے میں ، جو لوگ آئے ہیں ، اُن کا بھی پتہ لگانے کا کام انٹیگریٹیڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام ( آئی ڈی ایس پی ) نیٹ ورک کے ذریعے ساتھ ہی ساتھ کیا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ م م ۔ ع ا ) ( 03– 03 – 2020 )
U. No.1010
(Release ID: 1605003)
Visitor Counter : 116