کابینہ
مرکزی کابینہ نے یورپی یونین متبادل سرمایہ کاری فنڈ بندوبست ہدایات (اے آئی ایف ایم ڈی) کو تاحال بنانے کو منظوری دی، سیبی اور برطانیہ کے ایف سی اے کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
19 FEB 2020 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت کے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) کی طرف سے متبادل سرمایہ کاری فنڈ بندوبست ہدایات (اے آئی ایف ایم ڈی) پر دستخط کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور اس کے لئے سیبی اور برطانیہ کے مالی حکمت عملی کی اتھارٹی (ایف سی اے) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ 31 جنوری 2020 کو برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد کیا گیا ہے۔
اہم اثرات:
برطانیہ 31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوگیا ہے۔ برطانیہ کے ایف سی اے نے سیبی سے درخواست کی تھی کہ اگر ترمیم شدہ مفاہمت نامے پر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے پہلے کی تاریخ میں دستخط نہیں ہوتے تو منتقلی کے اقدامات ممکن نہیں ہوں گے اور اس نے سیبی سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے نئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں۔ فی الحال اس تجویز سے ہندوستان میں روزگار پر کسی قسم کا کوئی اثر پڑنے کی امید نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-826
(Release ID: 1603732)
Visitor Counter : 115