صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزرأ کے اعلیٰ سطحی گروپ نے نول کوروناوائرس ( کووڈ۔19) کی روک تھام اوراحتیاط سے متعلق صورت حال اورکارروائیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 13 FEB 2020 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13فروری   :وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ہدایت پرملک میں نول کورونا جسے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے سی اووی آئی ڈی ۔19کانام دیاہے ) ، کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات اورتیاریوں کے جائزے ، نگرانی اورتجزیہ کے لئے وزرأ کا اعلیٰ سطحی گروپ ( جی اوایم ) تشکیل دیاگیاتھا ۔گروپ کی پہلی میٹنگ 3فروری ، 2020کوصحت اورکنبہ بہبود کے وزیرڈاکٹرہرش وردھن کی صدارت میں دہلی کے نرمان بھون میں منعقد ہوئی تھی ، جبکہ اس کی دوسری میٹنگ آج یہاں منعقد ہوئی ۔ اس کی صدارت کے فرائض  بھی ڈاکٹرہرش وردھن نے ہی انجام دیئے ۔ میٹنگ میں شہری ہوابازی کے وزیرجناب  ہردیپ سنگھ سوری ، وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر ، امورداخلہ کے وزیرمملکت ، جناب نتیانند رائے ، جہازرانی ، کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب من سکھ منڈاویہ اورصحت وکنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے بھی موجودتھے ۔

وزرراء کے گروپ کو سی اور سی آئی ڈی ۔19کی موجودہ صورتحال سے باخبرکیاگیا۔ اراکین کو کیرالہ میں پازیٹیو پائے جان ےوالے تین معاملات کی موجودہ صورتحال سے باخبرکرایاگیا۔ انھیں بتایاگیاکہ ہندوستان میں کووڈ ۔19کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات اوراحتیاطی تدابیرکے بارے میں بھی بتایاگیاجس میں چین سے آنے والے تمام مسافروں کے ویزا کو عارضی طورپرمعطل کرنے سے متعلق سفرایڈوائزکی معلومات بھی شامل ہے ۔

وزراء کے گروپ کو وہاں سے نکالے گئے 645افراد کو دوقرنطینی مراکز می ں رکھے جانے کے بارے میں بھی بتایاگیا۔ مسلح افواج اورآئی ٹی بی پی کے ذریعہ  کیمپوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ ان کیمپوں کے تمام مکینوں کی روزانہ طبی جانچ کی جارہی ہے ۔ وزراء کے گروپ نے اس بات پرحیرت کا اظہارکیاکہ وہاں سے نکالے گئے تمام افراد میں کووڈ ۔ 19کے متعلق ہے جانچ میں نگیٹو آیاہے ۔

علاوہ ازیں جی اوایم کو یہ بھی بتایاگیاکہ آج تک کل 2315پروازوں کے کل 249447مسافروں کی جانچ  کی گئی ہے ۔ انھیں بتایاگیاکہ 21ہوائی اڈوں ، بین الاقوامی بندرگاہوں اورسرحدیں عبور کرنے والے خصوصا نیپال سے آنے والے مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ جاپان اورجنوبی کوریاکے علاوہ چین ، ہانگ کونگ ، سنگاپوراورتھائی لینڈ سے آنے والی تمام پروازوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ مزیدبرآں 34ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 15991افراد فی الحال سماجی نگرانی میں ہے ۔ کل 1671نمونے جانچ کے لئے بھیجے جن میں سے صرف تین معاملات کا پازیٹیو پایاگیا۔آئی سی ایم آرکے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹرولوجی ( این آئی وی) ، پنے کو کووڈ ۔19مرض کی تشخیص میں تال میل کے لئے نوڈل سینٹربتایاگیاہے ۔ 14ریجنل تجربہ گاہوں کو معیاری اورنمونوں کی جانچ کے لئے فعال بنایاگیاہے ۔

جی اوایم کو یہ بھی بتایاگیا کہ ذاتی حفاظت کے آلات ( پی پی ای ) اوراین 95 ماسک جیسے سامان معقول تعداد میں مہیاکرائے گئے ہیں اور تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صورت حال کی قریب سے نگرانی کی جاتی ہے ۔ وزارت صحت کے سکریٹری کے علاوہ وزیرصحت اورکابینہ سکریٹری کے ذریعہ ہرروز تیاریوں اورکارروائیوں کا اعلیٰ سطحٰ جائزہ لیاجارہاہے ۔ ہرروز 24گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول روم ( 011-23978046) کوفعال کیاگیاہے ۔ آئی ایس سی مواد کو تیارکیاگیاہے اورپرنٹ ، الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے مختلف چینلوں کے ذریعہ ان کی تشہیرکی جارہی ہے ۔ عوام کو تازہ ترین صور ت حال سے باخبر رکھنے کے لئے صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ روزانہ پریس بریفنگ کی جارہی ہے ۔

میٹنگ میں وزارت صحت اورکنبہ بہبود کی سکریٹری محترمہ پریتی سودان ، خارجہ سکریٹری جناب ایچ وردھن شرنگلا ، سکریٹری ( شہری ہوابازی ) جناب پردیپ سنگھ کھرولہ ، اسپیشل سکریٹری ( صحت ) جناب امت یادو ، ڈی جی ایف ٹی جناب سنجے بنداوپادھیائے ، ایڈیشنل سکریٹری ( جہازرانی ) جناب انل ملک ، ایڈیشنل سکریٹری ( امورداخلہ ) ، وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری جناب لواگروال ، فوج ، آئی ٹی بی پی ، فارما اورٹیکسٹائلز کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

***************

( م ن  ۔ ش س  ۔ ع آ)

U-746

 


(Release ID: 1603081) Visitor Counter : 110