وزارت خزانہ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ، فرید آباد کا نام بدل کر ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ رکھا جائے گا

Posted On: 11 FEB 2020 9:02AM by PIB Delhi

نئی دلّی، 11 جنوری / حکومت ہند نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ (این آئی ایف ایم)، فرید آباد کا نام بدل کر ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

            این آئی ایف ایم، فرید آباد کا قیام 1993 میں حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر عمل میں ایا تھا تاکہ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ سول سروس امتحانات کے توسط سے بھرتی کئے گئے مختلف فائننس اور اکاؤنٹ سروسز کے افسران اور انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس کے افسران کو تربیت دی جا سکے۔

             سابق مرکزی وزیرخزانہ اور پدم وبھوشن آنجہانی ارون جیٹلی نے 26 مئی، 2014 سے 30 مئی، 2019 تک مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران نمایاں کام انجام دیئے تھے۔ انہوں نے تاریخ ساز گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) متعارف کرایا جس کے باعث پورا ملک ایک ٹیکس کے دائرے میں آ سکا۔ ان کی فعال قیادت میں ریلوے بجٹ اور عام بجٹ کا ادغام عمل میں آیا۔ انہوں نے دیوالیہ پن اور دیوالیہ کوڈ کو متعارف کرانے کو یقینی بنایا۔

            حکومت نے آنجہانی ارون جیٹلی کے نظرئیے اور تعاون سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ (این آئی ایف ایم) کا نام ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشل مینجمنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.683ٰ

 م۔ ر۔ر۔ 



(Release ID: 1602745) Visitor Counter : 88