وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی نے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کیا


غیر جانب دار ٹرسٹ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے تمام فیصلے کرے گا:وزیراعظم
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ہندستان کی عوام کی طرف سے دکھائی گئے جذبے کی تعریف کی
ہندستان میں رہنے والے سبھی فرقے ایک بڑے کنبے کے ممبر ہیں:نریندر مودی

Posted On: 05 FEB 2020 1:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5 فروری /وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  آج پارلیمنٹ میں   ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کے لئے ایک ٹرسٹ کا  اعلان کیا   ہےجس کا حکم  سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا  تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ   سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر میری حکومت نے آج  شری رام جنم بھومی  تیرتھ شیترٹرسٹ کے قیام  کی تجویز کو  منظوری دے دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ   ٹرسٹ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر  کے قیام  کے سلسلہ میں تمام فیصلے کرنے میں پوری طرح آزاد ہوگا۔

ایودھیا کے بارے میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

وزیراعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی  ہدایات پر  حکومت نے  اترپردیش سرکار سے درخواست کی ہے کہ وہ    پانچ ایکڑ زمین سنی وقف بورڈ کو  مختص کرے اور ریاستی سرکار  نے اس کی یہ درخواست مان لی ہے۔

ہم سبھی  اس تاریخی اور روحانی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں  جوہندستانی قدروں  ، جذبے ، نظریات اور ثقافت  سے    بھگوان رام   اور ایودھیا سے  جڑی ہیں۔  

عظیم الشان رام مندر   کی تعمیر اورمستقبل میں رام للا کے درشن  کرنے والے  عقیدت مندوں کے جذبے کو ذہن  میں رکھتے ہوئے   حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے اس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ   حاصل کی گئی  لگ بھگ  67.703 ایکڑ زمین کو  شری رام جنم بھومی تیرتھ  شیتر ٹرسٹ   کو منتقل کردیا جائے گا۔  

 

وزیراعظم نے ہندستان کے عوام کی طرف سے پیش کئے گئے  جذبے کی تعریف کی

وزیراعظم  نے  ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امن اور ہم آہنگی بنائے رکھنے میں ملک کے عوام کی  طرف سے   پیش کی گئی   پختگی اور جذبے کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں  اسی   جذبے کو  دوہرایا جہاں  انہوں نے کہا  تھا کہ    ہندستان کے عوام نے   جمہوری عمل اور  طریقہ کار   میں   اپنے  زبردست   اعتقاد کا مظاہرہ کیا ہے  اور میں ہندستان کے 130 کروڑ  عوام کو  سلام پیش کرتا ہوں۔ 

۔

 

ہندستان میں رہنے والے سبھی فرقے ایک بڑے کنبے کے ممبر ہیں

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ  ہم سب ایک ہی کنبے کے ممبر ہیں  ۔ یہ ہندستان کی   قدریں ہیں ۔ ہم   چاہتے ہیں کہ  ہندستان کے عوام   خوش اور صحت مند رہے اور انہیں  اسے  سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کے وشواس سے رہنمائی حاصل ہو۔ ہم   ہرہندستانی کی  فلاح و بہبود کے لئے کا م کررہے ہیں۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ  آیئے ہم سب مل کر ایک عظیم رام مندر کی تعمیر کی سمت میں   کام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ح ا ۔ ج۔

U- 565



(Release ID: 1602058) Visitor Counter : 145