وزارت آیوش

کرونا وائرس کے سلسلے میں آیوش کی وزارت کی طرف سے جن احتیاطی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے، ان کے بارے میں وضاحت

Posted On: 04 FEB 2020 11:29AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04؍فروری:یہ بیان ان مشوروں سے متعلق ہے ، جو آیوش کی وزارت نے کرونا جیسی وائرس والی بیماریوں کے پھیلنے کی صورت میں عام احتیاطی اور روک تھام والے اقدام کے بارے میں عوام کے مفاد میں جاری کئے تھے۔29 جنوری 2020ء کو جاری کردہ دونوں مشورے صرف اس نوعیت کے ہیں کہ اگر وائرس والی اس طرح کی بیماریاں پھیل جائیں تو احتیاط کے طورپر کیا قدم اٹھائے جائیں۔یہ اقدامات اس طرح کی وائرس والی بیماریاں پھیلنے کی طبی حکمت عملی پر مبنی ہیں، جہاں سانس لینے میں دشواری واضح طورپر دکھائی دیتی ہے۔ان مشوروں میں نہ تو کرونا وائرس کے لئے مؤثر علاج کا دعویٰ کیا گیا ہے اور نہ ہی کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی خاص دوا تجویز کی گئی ہے۔جیسا کہ مشوروں میں کہا گیا ہے کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ذاتی صفائی ستھرائی کے بعض اقدامات اور کچھ جڑی بوٹیوں کا استعمال مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بھی مشورہ دیاگیا ہے کہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال متعلقہ طبی علاج معالجے کے نظام سے وابستہ رجسٹرشدہ ڈاکٹروں کے صلاح مشورے سے کیا جانا چاہئے۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ میڈیا اور طبی پیشے سے وابستہ بعض اداروں نے اخباری رپورٹوں میں حالات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور آیوش طریقہ علاج کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور لوگوں میں اس طریقہ علاج کے بارے میں عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی ۔دنیا اس وقت کرونا وائرس کے پھیلنے کے سلسلے میں کچھ طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ابھی تک   اس بیماری کا کوئی علاج نہیں نکلا ہے۔اس صورتحال میں اگر کہیں سے کوئی مدد ملتی ہے تو اس کا خیر مقدم کیاجائے گا۔آیوش کے ذریعے جو مشورہ دیا گیا ہے، وہ بھی اسی صحیح پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے۔

 

*************

 

م ن۔ج۔ ن ع

 (U: 529)


(Release ID: 1601950) Visitor Counter : 336