صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

چین سے واپس آنے والے افراد کے لیے مشورہ

Posted On: 30 JAN 2020 12:47PM by PIB Delhi

اپنے اور اپنے کنبے کے تحفظ کے لیے ان سب باتوں کا جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

چین میں ایک نوول کروناوائرس پھیل رہا ہے اور بین الاقوامی طور پر دوسرے ملکوں میں بھی اس کے کیس گئے ہیں۔  کروناوائرس سے جو بیماری پیدا ہوتی ہے، وہ عام زکام سے لے کر زیادہ شدید بیماریوں تک ہوتی ہے، مثلا میڈل ایسٹ رسپیریٹری  سنڈروم(ایم ای آر ایس-سی او وی) اور سیویئر ایکیوٹ رسپیریٹری سنڈروم(ایس اے آر ایس-سی او وی)۔

اس کی علامات کیا ہیں؟

بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف عام علامات ہیں۔

خود کی اور دوسروں کی بیمار پڑنے سے کیسے حفاظت کی جائے؟

اگر آپ نے حال ہی میں (پچھلے 14 دن کے اندر) چین کا دورہ کیا ہے، یا کسی وائرس سے متاثرہ شخص سے آپ کا رابطہ ہوا ہے تو آپ کو مشورہ دیا جاتاہے کہ:

*واپس آنے کے بعد 14 دن تک گھر میں الگ تھلگ رہیں۔

*ایک علیحدہ کمرے میں سوئیں۔

*دوسرے افراد خاندان سے محدود رابطہ رکھیں اور مہمانوں سے ملنے سے گریز کریں۔

*کھانستے وقت اور چھینکتے وقت اپنی ناک اور منھ پر کپڑا رکھیں۔

*کسی بھی ایسے شخص سے  قریب سے ملنے سے گریز کریں،جس میں زکام یا فلیو کی علامات ہوں۔(ایسے شخص سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں)۔

*گھر پرہر شخص کو ہر وقت ہاتھ صاف رکھنے ہیں اور ہاتھوں کو دھونا ہے۔

* چھینکنے اور کھانسنے کے بعد۔

*بیمار کی دیکھ بھال کے وقت ۔

*کھانے کی تیاری سے پہلے،اس کے دوران اور اس کے بعد۔

*کھانے سے پہلے۔

*بیت الخلا کے استعمال کے بعد۔

*جب ہاتھ گندے میں۔

*مویشیوں یا ان کے فضلے سے رابطے میں آنے کے بعد۔

*اگر آپ کو چین سے واپس آنے کے 28 دن کے اندر بخاریا کھانسی ہوجائے، یا سانس لینے میں دشواری ہو تو

* بھارت سرکار کی وزارت صحت کے کنٹرول روم نمبر 91-11-23978046  پر مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔

*فورا ًماسک پہن لیں اور قریب ترین طبی مرکز سے رابطہ قائم کریں۔

*ہیجان میں مبتلا نہ ہوں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ج۔ ت ع۔

U-422



(Release ID: 1601104) Visitor Counter : 109