وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے نیتا سبھاش چندر بوس کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 23 JAN 2020 1:42PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی جینتی پر گلہائے عقیدت پیش کیاأ 23 جنوری 1897 کو جانکی ناتھ بوس نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا ۔دوپہر میں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ یہ بیٹا ایک عظیم اور بہادر مجاہد آزادی اور مفکر بنا۔ جس نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم مقصد یعنی ہندوستان کی آزادی کے لیے وقف کردی۔ میں اس نیتاجی کا ذکر کررہا ہوں جن کے آج ہم ان کی جینتی کے موقع پر انہیں فخر سے یاد کرتے ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان  ہمیشہ نیتاجی سبھاش چندربوس کو ان کی بہادری، شجاعت کے لیے ان کا احسان مند اور شکر گزار رہے گا۔ اس کی علاوہ ہندوستان نو آبادیاتی نظام سے لڑنے کے لیے ان کی انتھک اور زبردست خدمات کے لیے بھی ان کاشکر گزار رہے گا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ح ا۔ ت ع۔

U-334

 



(Release ID: 1600311) Visitor Counter : 103