نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا یوتھ  گیمز کا تیسرا ایڈیشن  ایک شاندار افتتاحی تقریب  کے ساتھ شروع ہوگا


پوری 37  (ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں)  ٹیموں  کے تقریباََ  6 ہزار 800  اتھیلیٹ  20  کھیلوں میں  مقابلہ کریں گے

گو-گرین پروگرام کے تحت کھیل کی جگہوں  پر الیکٹرک کاروں  کا استعمال کیا جائے گا

Posted On: 08 JAN 2020 5:37PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  09 جنوری 2020 ۔دس سے  22 جنوری 2020  تک  گوہاٹی میں منعقد ہونے والے کھیلوانڈیا یوتھ گیمز کےتیسرے ایڈیشن کی الٹی  گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ دس جنوری کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں آسام کے وزیر اعلیٰ  جناب سربانند سونووال   اور نوجوانوں  کے امور اورکھیلوں کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو  کے ساتھ ساتھ  اسٹار ایتھلیٹو ں  کے میزبان  ،  آسام کا فخر ہماداس   شامل ہوں گے ۔

 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز  کے تیسرے ایڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانندسونووال نے کہا کہ  کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تیسرے ایڈیشن کی میز بانی کرنے کے لئے ہمیں بے حد خوشی ہے ۔ یہ مقابلہ ہندوستان میں  کھیلوں کا انقلاب شروع کرچکا ہے اور  ہمیں اس حقیقت پر بہت زیادہ فخر ہے کہ یہ مقابلہ آسام میں منعقد ہورہا ہے ۔ میں تمام ایتھلیٹوں کے تئیں   اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ جناب کرن رجیجو  نے کہا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز نے یقینی طور پر اس ملک کے نوجوانوں کو  کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ مقابلے کے تیسرے ایڈیشن کا  شمال مشرق کے ان نوجوانوں  پر بہت  زیادہ اثر پڑے گا جو بین الاقوامی معیارات کے مقابلے کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔

          مقابلے کے دوران گوہاٹی کے 8  مقامات پر 37  (ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام خطوں ) ٹیموں   کے تقریباََ  6800  ایتھلیٹ   نئے ایڈیشن سمیت کھیلوں کے کل 20  پروگراموں  میں   حصہ لیں  گے،جن میں    لان بال  اورسائیکلنگ شامل ہے ۔   کھیلوں  میں  شرکت کرنے والوں  کی کل تعداد 10 ہزار افراد کی  ہے ،جس میں  کھلاڑی ، افسران  ،رضاکاران   اور معاون عملہ  بھی شامل  ہے ۔

          افتتاحی تقریب 10  جنوری کو ہوگی اور یہ عالمی  معیار کا ہوگا  ،جس میں   وسعت  کے حامل اس  شو میں  400    پلس  کاسٹ   ممبران  ،  400  پلس  تکنیکی اور معاون  عملہ شامل  ہیں ، جوزمین پرکام کررہے ہوں  گے ۔ لائٹنگ اور ٹکنالوجی کے جدید استعمال کے ساتھ تیار کیا گیا  ایک جدید ترین شو  افتتاحی تقریب کا مرکزی حصہ ہوگا۔ریاست کے  بہادرو ں  کے ساتھ ساتھ آسام کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی دولت   کا جشن منانے کے لئے   خصوصی اقدامات  کئے گئے ہیں ۔  پورے آسام کی نسلی برادریوں کی جانب سے  پرفارمنس  بھی اس عظیم الشان شو کا ایک حصہ ہے ۔   فٹ انڈیا تحریک کو  آگے بڑھانے  کا عمل ،  تمام ہندوستانیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں  فٹنس کو  مربوط  کرنے  کی ترغیب دینا  بھی اس شو کا ایک اہم پہلو ہے۔ 

          کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تیسرے ایڈیشن میں حکومت کی جانب سے پہلی بار متعدداقدامات  دیکھنے میں آئے ہیں ، جن میں کولکتہ اور دہلی سے گوہاٹی تک فیری ایتھلیٹوں  کے لئے  وقف شدہ ائیر کرافٹ   اور ایک گو- گرین  پروگرام شامل ہیں،جس میں کھیلوں کی جگہوں  پر برقی  کاریں  نظر آئیں گی۔کھیلو انڈیا وظیفوں کے علاوہ  ،جو ٹورنامنٹ  کے  فاتحین کو ملیں  گے ، آسام حکومت نے  جیتنے والوں  کے لئے نقد انعام دینے کا بھی  اعلان  کیا ہے ۔

          میز بان ریاست   دنیا بھر سے  تیار کردہ  کھیلو  ں  کے لئے عالمی  معیار کے بنیادی ڈھانچے اورآلات  کے ساتھ ساتھ  کھیلوں کے کثیر پروگراموں    کے انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔

          مختلف ریاستوں  کے ایتھلیٹوں اور عہدے داروں  کے لئے  کھیل کے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے لئے   ایک سرشار  ہوسپٹلٹی  ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،  شہر میں  100سے زیادہ ہوٹلوں کی  بکنگ کی گئی ہے   اورریلوے اسٹیشنو ں  ، بس ٹرمنلوں  اور ہوائی اڈوں  پر  استقبالیہ  ڈیسک  قائم  کئے گئے ہیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-119



(Release ID: 1598899) Visitor Counter : 103