خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ناری شکتی پُرسکار 2019 کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں
درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 7جنوری 2020 ہے
Posted On:
26 DEC 2019 12:26PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔26؍دسمبر۔خواتین او ربچوں کی بہبود کی وزارت نےسال 2019 کے ناری شکتی پُرسکار کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ قومی ایوارڈ افراد ، گروپوں اور اداروں کو ، خواتین خاص طور پر کمزور اورپسماندہ طبقے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے کیے جانے والے ان کے غیرمعمولی کاموں کے صلے میں دیا جاتا ہے۔
8مارچ 2020 کو خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تقریباً 40 ناری شکتی پُرسکار دیے جائیں گے۔
اہلیت کےمعیار اور رہنما خطوط کی تفصیلات www.narishaktipuraskar.wcd.gov.in پورٹل پر دستیاب ہیں۔ درخواستیں / نامزدگیاں ، غور وخوض کیلئے پورٹل پر داخل کی جانی چاہئیں۔ درخواستیں / نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 7جنوری 2020 ہے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت جو خواتین کی بہبود کی سب سے بڑی وزارت ہے ، خواتین کو بااختیار بنانے کے میدان میں ناری شکتی پُرسکار عطا کرکے تنظیموں اور اداروں کاخیرمقدم کرتی ہے، ہر سال خواتین کا بین الاقوامی دن مناتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا س۔ع ن
U-6038
(Release ID: 1597639)
Visitor Counter : 112