امور داخلہ کی وزارت

سشستر سیما بل (ایس ایس بی) اس بات کویقینی بنائے گی کہ پڑوسی دوست ملکوں کے ساتھ لگنے والی بھارت کی سرحدوں کا ملک کے خلاف سرگرمیوں کےلئے غلط استعمال نہ کیا جائے: امت شاہ


حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے کہ جوان کم از کم 100 دن اپنے کنبوں کے ساتھ گزاریں، ایس ایس بی میں 12 ہزار سے زیادہ اسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا: وزیر داخلہ

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2019 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 دسمبر 2019،     مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ سشستر سیما بل (ایس ایس بی) اس بات کو یقینی بنائے گی  کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ لگنے والی بھارت کی سرحدوں کو ملک کے خلاف سرگرمیوں کے لئے غلط استعمال نہ کیا جائے۔ جبکہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو اور وہ کسی بھی طرح متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال اور بھوٹان جیسے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ہندوستان کی تقریباً 2450 کلومیٹر کی ایک کھلی سرحد ہے اور ایس ایس بی نے اس بات کو یقینی بنانے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کہ ہمارے ملک کے اندر ایک بھی درانداز داخل نہ ہو۔ آج نئی دہلی میں ایس ایس بی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پریڈ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے گزشتہ ایک سال کے اندر بھارت نیپال سرحد پر 50 اندازوں کو جن میں بیشتر پاکستانی تھے، گرفتار کرنے کے لئے فورس کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 380 کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمیت دیگر ممنوعہ اشیا پکڑنے میں بھی فورس کی تعریف کی۔

SSB 2.JPG

جناب شاہ نے بتایا کہ 2020 کے آخر تک گزیٹیڈ اور غیر گزیٹیڈ رینکس دونوں میں 1200 سے زیادہ خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا تاکہ ایس ایس بی کو مضبوط کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جوانوں کی بھلائی کے لئے بہت سی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ عنقریب مستقبل میں حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جوان کم از کم 100 دن اپنے گھر والوں کے ساتھ بتائیں۔ انہوں نے دیگر اقدامات کے علاوہ نکسل سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایس بی کے کنبوں کے لئے ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام شروع کرنے اوران کے بچوں کےلئے اسکول کھولنے جیسے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر موصوف نے کھیلوں میں ذہین کھلاڑیوں کی آبیاری کرنے کے لئے ایس ایس بی کے افسروں اور جوانوں کی ہمت افزائی کی جو اولمپک میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

 

SSB 5.JPGSSB 4.JPG

وزیر موصوف نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور غیر معمولی کارکردگی کے لئے ایس ایس بی کی تعریف کی اور نکسل سے متاثرہ علاقوں میں ملک کے شہریوں کو تحفظ  کرنے کے دوران  دی جانے والی  عظیم قربانیوں کے لئے ان کی  ستائش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا فرض پہلے نبھایا ہے۔ میں ملک کی سلامتی کے تئیں ان کی اس بے لوث خدمت اور عزم اور ڈر و خوف کے بغیر فرض نبھانے کے لئے انہیں سلام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی پولیس فورس کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مودی حکومت نے نیشنل پولیس میموریل تیار کیا ہے۔ انہوں نے شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے اور پریڈ  کا بھی معائنہ  کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ 25 ویں بٹالین ایس ایس بی گھیٹورنی میں افسروں اور جوانوں کو شجاعت کے تمغے بھی پیش کئے۔

SSB 3.JPGSSB 1.JPG

وزیر موصوف نے تسلیم کیا کہ اگر سرحدیں محفووظ نہیں رہیں گی تو ملک ایک عالمی اقتصادی طاقت نہیں بن سکتا۔ خاص کر اس وقت جب دشمن پڑوسی ملک مسلسل سرحد پار کی دہشت گردی / شورش پسندی / انسانوں کی غیر قانونی اسملنگ / جعلی کرنسی/ مویشی اور منشیات کی غیر قانونی تجارت میں مصروف ہے۔ انہوں نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ  چناؤ کرانے اور قدرتی آفات کے دوران جان و مال کی حفاظت کرنے جیسے بہت سے فرائض انجام دینے کے لئے ایس ایس بی کی جافشانی اور کارکردگی کی تعریف کی۔

ایس ایس بی ایسی پہلی سی اے پی ایف  ہے جس نے اپنی صفوں میں خواتین کو شامل کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ خاتون افسران اپنے مرد افسروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر آگے بڑھی ہیں اور مل میں اپنی شاندار کارکردگی کے لئے نام کمایا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مشنوں میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے زبردست نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کانگو میں اقوام متحدہ  کی امن کوششوں کے مشن میں ایس ایس بی کی 22 خاتون جوان خدمات انجام دے رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

U- 5936


(रिलीज़ आईडी: 1596951) आगंतुक पटल : 149
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil , Malayalam