بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بحری جہازوں کی مرمت سے متعلق بل- 2019 صدر جمہوریہ ہند کی منظوری کے بعد قانون بن گیا ہے

Posted On: 17 DEC 2019 4:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍دسمبر،بحری جہازوں کی مرمت وتجدید سے متعلق بل – 2019 قانون بن گیا ہے۔ 13 دسمبر 2019 کو  صدر جمہوریہ ہند کی منظوری کے بعد  یہ بل  قانون بن گیا ہے۔ حکومت نے کچھ بین الاقوامی معیارات قائم کرکے اور ایسے معیارات کو نافذ کرنے کے لئے  قانونی نظام  مرتب کرکے  بحری جہازوں کی مرمت  و تجدید کو  منضبط کیا ہے۔ حکومت نے اس کے ساتھ ہی  محفوظ اور ماحولیاتی طور پر جہازوں کی مضبوط مرمت کے لئے  ہانگ کانگ  کی بین الاقوامی کنو نشن 2009 کی بھی توثیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے  بھارت نے  28 نومبر 2019 کو محفوظ اور ماحولیاتی طور پر جہازوں کی مضبوط مرمت کے لئے  ہانگ کانگ  کی بین الاقوامی کنو نشن 2009 کی بھی توثیق کردی ہے۔

بحری جہازوں کی مرمت قانون – 2019  جہازوں پر مضر مادے کی تنسیب کی ممانعت کرتا ہے، جس کا   ہر جہاز پر  اطلاق ہوتا ہے چاہئے وہ جہاز مرمت کے لئے ہو یا نہ ہو۔ نئے بحری جہازوں کے لئے  مضر  سامان کے استعمال کی پابندی  فوری طور پر نافذ ہوگی ، جبکہ پہلے سے موجود جہازوں پر اسے نافذ کرنے کے لئے  پانچ سال کا  وقفہ ملے گا۔ البتہ  مضر سامان کے استعمال پر پابندی  جنگی بحری جہازوں اور ایسے  غیر تجارتی جہازوں پر نافذ نہیں ہوگی ، جنہیں حکومت کے ذریعے  چلایا جارہا ہے۔ بحری جہازوں کا  سروے کیا جائے گا اور انہیں جہاز میں موجود مضر اثرات والے  سازو سامان کی تفصیل کی تصدیق کرنی ہوگی۔

اس قانون کے تحت  بحری جہازوں کی مرمت کی سہولیات کےلئے  اجازت نامے کی ضرورت ہوگی اور  یہ جہاز صرف منظور شدہ مرمتی کارخانوں میں کی جاسکے گی۔ قانون میں یہ بھی گنجائش ہے کہ بحری جہازوں کی مرمت ،  جہاز کی مرمت  کے منصوبے کے مطابق ہی کی جائے۔ بھارت نے مرمت اور تجدید کرانے والے جہازوں کو  ایچ کے سی کے مطابق  مرمت کے لئے تیار کا  سرٹیفکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

یہ قانون بحری جہازوں کی تجدید  ومرمت کرنے والوں پر قانونی ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ محفوظ اور  ماحولیاتی طور پر مضبوط مرمت کو یقینی بنائیں اور  جہاز سے  مضر اثرات والے کچرے کا مناسب بندو بست کریں۔ قانونی ضابطوں  کی خلاف ورزی  کو روکنے کے لئے  قانون میں  مناسب ضابطے متعارف کرائے گئے ہیں۔

بھارت کے ذریعے  ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق  اور  بحری جہازوں کی مرمت قانون 2019 کا نفاذ  ہماری بحری جہازوں کی مرمت وتجدید کی صنعت کے ماحول دوست اور  تحفظ کے لئے  حساس ہونے کی حیثیت میں اضافہ کرے گا اور  مارکیٹ کے لیڈر کے طور پر بھارت کی پوزیشن مستحکم کرنے میں دیر پا اثرات کا حامل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5898



(Release ID: 1596775) Visitor Counter : 176