صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی بھون میں 14دسمبر کو مرکزی یونیورسٹیوں/ اعلی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلروں/ ڈائریکٹروں کی کانفرنس
Posted On:
12 DEC 2019 12:29PM by PIB Delhi
راشٹرپتی بھون میں 14دسمبر 2019 کو 46 مرکزی یونیورسٹیوں/ اعلی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلروں/ ڈائریکٹروں کی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ اجتماع صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے ان حضرات کی باقاعدہ گفتگو کے جزؤ کی حیثیت سے کیا جاتا ہے، جس کی میزبانی راشٹرپتی بھون کی طرف سے کی جاتی ہے۔ صدر جمہوریہ موصوف 152 مرکزی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے وزیٹر کی حیثیت سے ان وائس چانسلرس/ ڈائریکٹرس سے گفتگو کرتے ہیں۔
اس کانفرنس کے دوران مختلف ضمنی گروپ تحقیقی کاموں میں ترقی، اختراعات و جدت طرازی کے فروغ اورطلبا میں کارباریت جیسے متعدد امور پر پریزنٹیشن پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں علمی رابطہ کاری ، غیرملکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کا خالی عہدوں پر تقرر سرکردہ شخصیات کے لیے سرمایہ کاری ، سرکردہ شخصیات کے سرگرمیوں اور کاموں میں اضافہ اور زیرتیاری ڈھانچہ جاتی منصوبوں کی مدت مقررہ میں تکمیل جیسے امور بھی اس میں شامل ہیں۔
اس کانفرنس میں مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور اعلی تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر حضرات کے علاوہ کیمیکلز و فرٹلائزرس، زراعت و کسانوں کے بہبود، فروغ وسائل انسانی ، کامرس و صنعت اور پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارتوں کے مرکزی وزرا کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے سکریٹری حضرات اور اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔س ش۔ ت ع۔
U-5787
(Release ID: 1596135)