خلا ء کا محکمہ
پی ایس ایل وی نے اپنی 50ویں پرواز میں آر آئی ایس اے ٹی - 2 بی آر آئی اور 9 تجارتی مصنوعی سیاروں کو کامیابی کے ساتھ خلأ میں پہنچایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 DEC 2019 5:42PM by PIB Delhi
نئیدہلی 12دسمبر۔خلا میں مصنوعی سیارے لے جانے والے میزا ئل (پی ایس ایل وی ) نے آج سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی ) سہر سے روانہ کئے جانے کے بعد اپنی 50ویں پرواز میں آر آئی ایس اے ٹی – 2 -بی آر آئی نیز 9 تجارتی مصنوعی سیاروں کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچایا ۔

اس کی روانگی پہلے لانچ پیڈ سے بھارت کے معیاری وقت کے مطابق شام تین بج کر 25 منٹ پر عمل میں آئی اور16 منٹ 23 سیکنڈ کے بعد اس نے آر آئی ایس اے ٹی - 2 بی آر آئی کو کامیابی کے ساتھ 576 کلومیٹر دور مدار میں پہنچادیا ۔اس کے نتیجے میں 9 تجارتی مصنوعی سیاروں کو بھی ان کے متعلقہ مداروں میں پہنچادیا گیا ۔
اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیوان نے کہا :’’ ہم نے کامیابی کے ساتھ 50 واں مشن مکمل کرکے پی ایس ایل وی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔‘‘ اس موقع پر ڈاکٹر سیوان نے ایک کتاب بھی جاری کی ،جس کا عنوان تھا :’ پی ایس ایل وی @ 50‘انہوں نے مزید کہا کہ اس پرواز کے ذریعہ 52.7 ٹن وزن خلا میں پہنچایا گیا ہے ،جس میں سے 17فیصد کا تعلق تجارتی مصنوعی سیاروں کے وزن سے تھا۔
آ ر آئی ایس اے ٹی - 2 بی آر آئی کا وزن تقریباََ 628 کلوگرام ہے ۔ اس سے زراعت ، جنگلات اور قدرتی آفات کے بندوبست کے شعبے کو خدمات حاصل ہوں گی۔ اس کی کارکردگی پانچ سال تک جاری رہے گی۔
ڈاکٹر سیوان نےپی ایس ایل وی کو چھوڑنےسے وابستہ ٹیم کو اس کی مشن کی کامیابی کے لئے مبارکباددی ۔
جو 9 تجارتی مصنوعی سیارے روانہ کئے گئے ہیں ، ان کا تعلق اسرائیل ، جاپان ، اٹلی اور امریکہ سے ہے اور انہیں نیو اسپیس انڈیا لمٹیڈ ( این ایس آئی ایل ) کے ساتھ ایک تجارتی سمجھوتے کے تحت روانہ کیا گیا ہے ۔
تقریباََ 7000 ناظرین نے مہمانوں کی گیلری سے اس پرواز کو براہ رسات دیکھا ۔
۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-5783
(ریلیز آئی ڈی: 1596131)
وزیٹر کاؤنٹر : 166