کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے نئی دہلی میں جاپان کے معیشت ، تجارت و صنعت کے وزیر سے ملاقات کی
Posted On:
10 DEC 2019 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 دسمبر 2019، صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں جاپان کے معیشت ، تجارت و صنعت (ایم ای ٹی آئی) ہیروشی کاجی یاما سے ملاقات کی۔یہ ملاقات، 16 دسمبر 2019 کو گوہاٹی میں وزیراعظم ہند اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کی مجوزہ ملاقات سے پہلے ہوئی ہے۔
تقریباً ایک گھنٹے تک چلی میٹنگ میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان دو فریقی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صنعت و تجارت کے وزیر نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تجارتی خسارے کے معاملے کو اٹھایا اور دونوں ملکوں کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کا جائزہ لیا۔
صنعت و تجارت کے وزیر نے جاپان کے معشیت، تجارت و صنعت کے وزیر کو بتایا کہ سبھی شراکت داروں کے ساتھ تجارت کو متوازن کرنا ، ہندوستان کی اعلی ترجیح ہے۔ اسی طرح سے شراکت دار ملکوں کے ساتھ ہندوستان کی اشیا و خدمات تک بازار کی رسائی بہت اہم ہے لیکن جاپان سے سی ای پی اے کے معاملے میں عہد بستگی کے باوجود ہندوستانی اشیا و خدمات کی رسائی اب بھی نہیں ہورہی ہے۔
دونوں وزرا نے دونوں ملکوں کے اہلکاروں کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ ایک پابند وقت کارروائی منصوبہ تیار کریں تاکہ ان سبھی مسائل کا تدارک کیا جاسکے اور ہند۔ جاپان تجارت تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔
صنعت و تجارت اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران ہندوستانی وفد میں شامل تھے۔ جاپانی وفد ، جاپان کے ٹریڈ پالیسی بیورو، ایم ای ٹی آئی اور نئی دہلی میں واقع جاپانی سفارت خانے کے اہلکاروں پر مشتمل تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 5696
(Release ID: 1595745)
Visitor Counter : 100