وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ایکل ودیالیہ سنگٹھن سے خطاب کیا


وزیراعظم نے تعلیم کے فروغ اور  بچوں کی ترقی میں اس تنظیم کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی

وزیراعظم نے ایک بھارت -شریشٹھ بھارت کو فروغ دینے کے لئے نجی  اور سرکاری اسکولوں میں کو ملانے کی تجویز پیش کی

Posted On: 06 DEC 2019 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06؍ دسمبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج  ایکل ودیالیہ  سنگٹھن ،  گجرات سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے ’ایکل  اسکول ابھیان‘ چلانے کے لئے ایکل ودیالیہ سنگٹھن کو مبارک باد دی، اس ابھیان کا مقصد دیہی  اور قبائلی بچوں کے درمیان  تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے  ہندوستان بھر میں دور دراز کے علاقوں میں اور نیپال میں رہنے والے  2.8 ملین  سے زیادہ  دیہی اور قبائلی بچوں میں بیداری پیدا کرنے اور  انہیں  تعلیم سے  آراستہ کرتے ہوئے  قوم کی تعمیر میں  ایک رول ادا کرنے کے لئے  سنگٹھن کے  رضا کاروں کی تعریف کی۔

 ہندوستان میں بھر میں  ایک لاکھ اسکولوں کی تعداد تک پہنچنے والے  سنگٹھن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جذبے  خود سپردگی اور عزم کے ساتھ کام کرنے سے نا ممکن مقصد بھی  حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے  اس بات کو نمایاں کیا کہ  پورے ملک   کو تحریک دینے والا  رول ماڈل بننے کے لئے  اور سماجی خدمت کے لئے  سنگٹھن کے جذبے کی وجہ سے  اس کو  گاندھی   امن پرائز سے نوازا گیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  مرکزی حکومت بھی  ہندوستان میں  بہتر تعلیم اور  ہنر مندی کی ترقی کے لئے   جوش وجذبے کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول  ، پوشن ابھیان ، مشن اندر دھنش،  درجہ فہرست کے قبائل کے بچوں کے لئے  وظائف جیسے  اسکیموں اور  قبائلی تہواروں  وغیرہ کے موقع پر اسکولوں کی چھٹیوں  نے  نہ صرف  اسکول چھوڑنے والے بچوں کی  شرح کو روکا ہے بلکہ بچوں کی جامع ترقی  کو بھی فروغ دیا ہے۔

وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ 2022 میں   جب  آزادی کے 75 سال  پورے ہونے کا  جشن منایا  جارہا ہو گا تو  سنگٹھن کو  ہندوستان کی تحریک آزادی  نے  قبیلوں کے رول کو نمایاں کرنے کے لئے  خصوصی  پروگراموں، موسیقی کے مقابلوں ، بحث ومباحثوں کا  انعقاد کرنا چاہئے۔ مقابلے اسی سال شروع  کئے جاسکتے ہیں اور  ملک گیر سطح پر  مقابلوں کے انعقاد  کے ساتھ 2022 میں  مکمل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایکل  خاندان کو  روایتی ہندوستانی کھیلوں کے  ایک کھیل  مہا کنبھ  کا بھی انعقاد کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نے  نجی اور سرکاری اسکولوں کے ملانے کا خیال بھی  پیش کیا ، جہاں پر  دیہی  پس منظر والے طلباء  ، شہری  طلباء سے  اور   شہری پس منظر والے  دیہی طلباء سے  سیکھ سیکتے ہیں۔ اس طرح ’ ایک بھارت – شریشٹھ بھارت ‘ کے  تصور کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے  ایکل سنستھان کے ذریعے ای- تعلیم اور ڈیجیٹائزشن کے استعمال کی بھی تعریف کی اور کہا کہ  یہ تنظیم  تمام ایکل ودیالیوں کی  جامع طریقے سے ترقی  کی نگرانی کے لئے  ایک سنگل ریئل ٹائم ڈیش بورڈ بھی استعمال کرسکتی ہے۔

سامعین کو  یہ یاد دلاتے ہوئے  کہ  آج  ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی  ’پنیہ تتھی‘ ہے  وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ  ایکل سنگٹھن کو  لڑکیوں اور لڑکوں کو  مساوی طریقے سے تعلیم  فراہم کرانے  کے  بابا  صاحب کے خواب کو پورا کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ سنگٹھن کے  چار دہائیوں کے سفر میں  اس نے  ’’تعلیم کے پنچ تنتر ماڈل‘‘ مثلاً  پوشن واٹیکاؤں  کے ذریعے  تغذئے کو فروغ زراعت میں  بائیو فرٹیلائزر ز کے استعمال کے لئے تربیت  جڑی بوٹیوں کی  ادویاتی خصوصیات کے استعمال کے لئے  ہنر مندی  کی تربیت،  روزگار اور  سماجی بیداری پیدا کرنے کے لئے تربیت فراہم کراتے ہوئے  غیر معمولی نوعیت کے طریقہ فکر کو  قابل قدر فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  دیکھنا یقیناً  اطمینان بخش ہے کہ ایکل ودیالیہ سے پاس ہوکر نکلنے والے تعلیم، پالیسی سازی ، صنعت کے ساتھ ساتھ فوج میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم  نے  کہا کہ ہندوستان جبکہ آزادی کے 75 سال پورے کرنے والا ہے ایکل سنگٹھن کی کامیابی سے گرام سوراج کے  گاندھی جی کے نظریات ، بابا صاحب کے سماجی انصاف ، دین دیال اپادھیائے کے انتودیہ اور سوامی وویکا نند کے عظیم الشان ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکل ودیالیہ کا تعارف:

ایکل ودیالیہ ایک تحریک ہے جو دیہی اور  قبائلی ہندوستان اور نیپال کی جامع   اور کلی ترقی کے کام میں مصروف ہے۔ اس تحریک کے تحت  انجام دی جانے والی اہم سرگرمی  ہندوستان بھر میں  دور دراز کے دیہی اور قبائلی  گاؤوں میں  ہر ایک بچے تک تعلیم پہچانے کے  مقصد سے ایک استاد والے اسکول ( جنہیں ایکل ودیالیہ کہا جاتا ہے)   چلانا شا مل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5617



(Release ID: 1595291) Visitor Counter : 91