وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی  اور  مالدیپ کے صدر نے مالدیپ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشترکہ طور پر افتتاح کیا

Posted On: 04 DEC 2019 5:34PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  05دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمدصالح  نے آج  مالدیپ میں کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا  ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ مشترکہ طور پر افتتاح کیا ۔

          ان میں ہندوستان کی جانب سے  ہندوستان میں تیار کئے گئے کوسٹ گارڈ شپ  کامیاب کا مالدیپ کو تحفہ ، روپےکا رڈ کی شروعات  ، ایل ای ڈی لائٹوں سے  مالے کو  جگمگانا ، بہت  زیادہ موثر کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹ  اورمچھلیوںکی پروسیسنگ  کے پلانٹ کا آغاز شامل ہیں ۔

          صدر ابراہیم محمدصالح کو  ان کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  کہ  یہ ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقا ت کے لئے ایک اہم سال رہا ہے ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی نیبرہڈ فرسٹ  پالیسی  اور مالدیپ کی انڈیا فرسٹ پالیسی  نے تمام شعبوںمیں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کیا ہے ۔

          تیز رفتار کارروائی کرنے والے کرافٹ کوسٹ گارڈ شپ  کامیاب کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ اس سے مالدیپ کی سمندری سکیورٹی  کو بڑھانے میں  اور سمندری معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مددملے گی۔

          وزیراعظم  نے جزیرے کی آبادی کے روزگار میں  تعاون کے لئے بہت زیادہ موثر کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹوں کے ذریعہ شراکتداری پر خوشی کا اظہاربھی کیا ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ عوام  کا عوام سے رابطہ  دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ اس سلسلے میں  مالدیپ جانے والے ہندوستانی سیاحوں  کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اس ہفتے دلی ، ممبئی اوربنگلورو سے تین براہ راست پروازیں  بھی شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے روپے میکانزم سے مالدیپ میں ہندوستانیوں کو سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت   ہلہل مالے میں  ایک کینسر اسپتال اور کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا کام کررہی ہے جبکہ 34   جزائر میں  پانی اور صفائی ستھرائی کے پروجیکٹوں  پرجلد ہی کام  شروع کرے گی۔

          وزیراعظم نے جمہوریت  کو مستحکم کرنے اور ترقی  کے سلسلے میں مالدیپ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا دونوں  ممالک  بحر ہند خطے میں امن اور سلامتی کے لئے تعاون میںاضافہ کریں  گے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اگ۔رم

U-5578



(Release ID: 1595050) Visitor Counter : 87