کابینہ

مرکزی کابینہ نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لئے ہندوستان اور چلی کے درمیان سمجھوتے اور پروٹوکول کو منظوری دی

Posted On: 27 NOV 2019 11:16AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍نومبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج دوہرے ٹیکس سے بچنے اور آمدنی سے متعلق ٹیکسوں کے سلسلےمیں مالی عذر کو روکنے اور بچنے کے لئے جمہوریہ ہندوستان اور جمہوریہ چلی کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے سمجھوتے (ڈی ٹی اے اے) پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔

اہم اثرات:

ڈی ٹی اے اے  دوہرے ٹیکس کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔تکنیکی خدمات کے لئے سود، روالٹیز اور فیس پر سورس ملک میں ٹیکس شرحوں کو طے کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے سمجھوتے کے ذریعے کانٹرکٹنگ ملکوں کے درمیان ٹیکس کے حقوق کےواضح  الاٹمنٹ سے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کو ٹیکس کی یقین دہانی فراہم ہوسکے گی۔یہ سمجھوتہ اور پروٹوکول جی -20او ای سی ڈی بنیادی ایروزن پروفٹ شفٹنگ (بی ای پی ایس) پروجیکٹ کے کم سے کم معیارات اور دیگر سفارشوں کو نافذ کرے گا۔پری ایمبل ٹیکسٹ کی شمولیت جو بی ای پی ایس پروجیکٹ کے مطابق فوائد شق کے سمپلی فائڈ لمٹیشن  کے ساتھ  سمجھوتے میں ایک اہم اینٹی ابیوزڈ شق ہے،  سے ٹیکس  پلاننگ حکمت عملی پر روک لگانے میں مددکرے گا۔، جو ٹیکس ضابطوں میں فاصلوں کا استحصال کرتا ہے۔

حکمت عملی اور اہداف کا نفاذ:

کابینہ کی منظوری کے بعد سمجھوتے اور پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لئے ضروری کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔ وزارت کی جانب سے نفاذ کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔

 

********

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 5387



(Release ID: 1593821) Visitor Counter : 62