ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز کے ذریعے ممبئی سے احمد آباد کیلئے خصوصی ٹور پیکیج ‘‘ہیریٹیج ویک’’ کا آغاز

Posted On: 18 NOV 2019 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،18 نومبر:19 تا 25 نومبر 2019 کے دوران منائے جانے والے عالمی ثقافتی ورثے کے ہفتے 2019 کے موقع پر انڈین ریلویز کا سیاحتی شعبہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم پورٹل لمیٹیڈ  22 تا 25 نومبر 2019 کے درمیان خصوصی ٹور پیکیج ‘‘ہیریٹیج ویک’’ یعنی ثقافتی ورثے کے ہفتے کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ اس ٹور کا اہتمام آئی آر سی ٹی سی ، مغربی زون کے دفتر،ممبئی کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ اس پیکیج کی نادر خصوصیت یہ ہے کہ اس میں گجرات کے ثقافتی ورثے اورکلچر کااحاطہ کیا جائیگا۔

اس ٹور پیکیج کے تحت  یونیسیکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے حامل  مقامات ‘‘رانی کی واو’’ اور مشہور ‘‘مودھیرا سن ٹمپل’’ کا بھی احاطہ کیا جائیگا۔ اس ٹور کے ایک حصے کے طور پر احمد آباد شہر کی تاریخی عمارتوں اور یادگاروں کا مزید احاطہ کیا جائیگا۔ ٹور کے دوسرے دن 23نومبر2019 کو ٹور پر جانے والے گروپ کو یونیسیکو کے مشہور عالمی ثقافتی ورثے چمپانیر- پاواگڑھ آرکیالوجیکل پارک لے جایا جائیگا۔ اس آزمائشی ٹور کا ایک دیگراہم دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ٹور پر جانے والے گروپ کو دنیا کے سب سے طویل ترین مجسمہ اتحاد  کو بھی دکھایا جائیگا۔ اس ٹور پیکیج کی  مکمل تفصیلات آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ www.irctctourism.com    پر دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کیلئے مسافر ان نمبرات 8287931654/ 022-22644378 / 22632485  پر  فون کرکے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

****

 

U-5180


(Release ID: 1592156) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati