وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل کُل جماعتی لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کی


پارلیمنٹ کے اس اجلاس کی ایک خصوصی اہمیت یہ ہے کہ یہ راجیہ سبھا کا 250واں اجلاس ہوگا: وزیر اعظم

Posted On: 17 NOV 2019 2:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 نومبر           وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں کُل جماعتی  لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کی۔اس میٹنگ میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور انھوں نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں اپنے نظریات پیش کیے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا کیوں کہ یہ راجیہ سبھا کا 250واں اجلاس ہوگا۔ انھوں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر خصوصی تقاریب اور سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایوان بالا کا 250واں اجلاس ہندوستان جیسے گوناں گونیت والے ملک کے لیے حکمرانی کا ایک خاکہ فراہم کرانے میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آئین کی منفرد طاقت  کو نمایاں کرنے کا ایک منفرد موقع  فراہم کرائے گا۔ یہ اجلاس اس وجہ سے اور زیادہ اہم ہوجاتا ہے کہ ہندوستان بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ  منا رہا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ذریعے اٹھائے گئے خصوصی معاملات کے جواب میں وزیر اعظم  نے کہا کہ  حکومت ماحولیات اور آلودگی، اقتصادیات، زراعت کے شعبے اور کسانوں ، خواتین کے حقوق  ، نوجوانوں اور معاشرے کے  نسبتاً محروم طبقات سے متعلق خصوصی معاملات کے حل کے لیے قانون سازی اور پالیسی تیار کرنے کے معاملے میں ایک مثبت طریقے سے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیر اعظم نے گذشتہ پارلیمانی اجلاس کے اچھی طرح سے چلائے جانے کے لیے دونوں ایوانوں کے پریزائڈنگ آفیسر کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے حکومت کی قانون ساز شاخ کے کام کاج کے بارے میں عوام میں ایک مثبت تاثر پیدا کرنے میں مدد ملی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے مختلف معاملات کے سلسلے میں مباحثے میں پارلیمنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والے جوشیلے ارکان کا ذکر کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ برسر اقتدار جماعت اور اپوزیشن کے لیڈروں کے درمیان مثبت  معاملات سے موجودہ اجلاس کامیاب اور بامعنی ثابت ہوگا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔اگ۔ را)

 U. No. 5134



(Release ID: 1591874) Visitor Counter : 70