وزیراعظم کا دفتر

برکس تجارتی فورم سے وزیر اعظم کا خطاب

Posted On: 14 NOV 2019 7:45AM by PIB Delhi

نئی دلّی،  14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل میں منعقدہ برکس چوٹی کانفرنس میں برکس تجارتی فورم سے خطاب کیا۔ اس خطاب کا متن حسب ذیل ہے:۔

            عزت مآب، عالی جناب

            برکس تجارتی فورم کے معزز شرکاء،

            نمسکار، گڈ ایوننگ۔

            مجھے برکس تجارتی فورم میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کی شروعات اس فورم سے ہوئی ہے۔ تجارت کو اولیت دینے کے لئے میں برازیل کے صدر، اس فورم  کے منتظمین اور سبھی شرکاء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

            دوستو،

            دنیا کی اقتصادی ترقی میں برکس ممالک کا حصہ 50 فیصد ہے۔ دنیا میں سست روی کے باوجود، برکس ممالک نے اقتصادی ترقی کو رفتار دی ہے۔ کروڑوں لوگوں کو غریبی سے نکالا ہے اور تکنالوجی اور اختراعات میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اب برکس کے قیام کے دس برس بعد، مستقبل میں ہماری کوششوں کی سمت پر غور کرنے کے لئے یہ فورم ایک اچھا اسٹیج ہے۔

            دوستو،

            انٹرا برکس بزنس کو سہل بنانے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ ہم پانچ ملکوں کے درمیان ٹیکس اور کسٹم کا عمل آسان ہو تا جا رہا ہے۔ حقوق املاک دانش پر، اور بینکوں کے درمیان تعاون سے تجارت کا ماحول ساز گار ہو رہا ہے۔ برکس بزنس فورم سے میری درخواست ہے کہ وہ اس طرح کے مواقع کا پورا فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری تجارتی پہل قدمیوں کا جائزہ لے۔

            انٹرا برکس تجارت اور سرمایہ کاری کے نشانے پُر امید ہونے چاہئیں۔ ہمارے درمیان تجارت کی لاگت کو  مزید کم کرنے کے لئے آپ کی تجاویز معاون ثابت ہوں گی۔

            میں یہ بھی درخواست کرنا چاہوں گا کہ اگلے دس برسوں کے لئے ہمارے درمیان تجارت میں اولیت کے شعبوں کی شناخت کی جائے اور ان کی بنیاد پر انٹرا۔ برکس تعاون کا بلیو پرنٹ بنایا جائے۔

            دوستو،

            ہمارا مارکیٹ سائز، تنوع اور تکمیل ایل دوسرے کے لئے بہت سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر، برکس ملک میں تکنالوجی ہے، تو دوسرے ملک میں اس سے متعلقہ ساز و سامان یا مارکیٹ ہے۔ الیکٹرک وہیکل، ڈیجیٹل تکنالوجی، کھاد، زرعی پیداوار، غذائی اجناس، وغیرہ خاص طور پر موجود ہیں۔ میں درخواست کروں گا کہ فورم پانچوں ملکوں میں اس طرح کی تکمیل کی نقشہ سازی کرے۔ میں یہ تجویز بھی دینا چاہوں گا کہ آئندہ برکس چوٹی کانفرنس ایسے کم سے کم پانچ شعبوں کی نشان دہی یا شناخت کرے جن میں تکمیل کی بنیاد پر ہمارے درمیان مشترکہ صف بندی ہو سکے۔

            دوستو،

            برکس ممالک اپنے لوگوں کی محنت، صلاحیت اور خلاقیت کے لئے مشہور ہیں۔ کل چوٹی کانفرنس کے دوران اختراعات، برکس نیٹ ورکس اور برکس انسٹی ٹیوشن برائے مستقبل نیٹ ورک جیسے اہم اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ نجی شعبے سے میری درخواست ہے کہ انسانی وسائل پر مرکوز ان کوششوں سے جڑیں۔ نو جوان تاجروں کو ان پہل قدمیوں سے جوڑنا بھی تجارت اور اختراعات کو قوت فراہم کرے گا۔

            دوستو،

            ہمارے ملکوں کے درمیان سیاحت، تجارت اور روزگار کے سلسلے میں آمد و رفت کو آسان بنانے کی امیدیں ہیں۔ بھارتیوں کو ویزا فری انٹری کے فیصلے کے لئے میں برازیل کے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم پانچ ملکوں کو سوشل سیکورٹی ایگریمنٹ یعنی سماجی تحفظ معاہدہ پر بھی غور کرنا چاہئیے۔

            دوستو،

            ایز آف ڈوئنگ بزنس، لوجسٹک پرفارمنس اور گلوبل انوویشن یا عالمی سطح کی اختراعات  جیسے معاملات میں بھارت کی مسلسل پیش رفت سے واقف ہوں گے۔ وقت کی حد بندی کی وجہ سے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ بھارت میں سیاسی استحکام، پیش گوئی کی حامل پالیسی اور بزنس فرینڈلی اصلاحات کے باعث دنیا کی سب سے کھلی اور سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ خصوصیات کی حامل معیشت ہے۔ 2024 تک ہم بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی حامل معیشت بنانا چاہتے ہیں۔ صرف بنیادی ڈھانچہ شعبے میں ہی  1.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

            بھارت میں لا محدود امکانات ہیں، بے شمار مواقع ہیں۔ ان کا فائدہ اٹھانے کے لئے میں برکس دیشوں کے بزنس کو مد عو کرتا ہوں کہ وہ بھارت میں اپنی موجودگی بنائیں اور بڑھائیں۔

            بہت بہت شکریہ۔

۔۔۔۔۔۔

U.5083



(Release ID: 1591603) Visitor Counter : 127