وزیراعظم کا دفتر

سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک نئے سویرے کا آغاز ہے : وزیراعظم


وزیراعظم نے فیصلے کو تاریخی قرار دیا، ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ نئی شروعات کریں اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے متحد ہوں

Posted On: 09 NOV 2019 7:51PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،10 نومبر  / ایودھیا کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو وزیراعظم نے تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی اور آج کے دن کو ہندوستان اور ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا دن قرار دیا۔ وزیراعظم نے تمام شہریوں سے کہا کہ وہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے متحدہ ہوں اور سبھی کی ترقی کے لیے کام کریں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ‘‘ آج 9 نومبر کو کرتار پور کوریڈور شروع ہوا ہے۔ اس کوریڈور کے لیے ہندوستان نے بھی کوششیں کی ہیں اور پاکستان نے بھی کوششیں کی ہیں اور اب ایودھیا پر آج کے فیصلے سے یہ تاریخ 9 نومبر ہمیں متحد رہنے اور ساتھ ساتھ ترقی کرنے کی طاقت کا سبب دیتی ہے۔ ’’

وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ سبھی کی بات تحمل کے ساتھ سنی اور متفقہ طور پر فیصلہ لیا جس سے  اُس کے زبردست عزم و ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

وزریاعظم نے مزید کہا ‘‘آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ نے یہ پیغام دیا ہے کہ سخت سے سخت مسائل کا حل بھی آئین کے فریم ورک کے اندر اور قانون کے جذبے کے اندر کیا جا سکتا ہے۔

ہمیں اس فیصلے سے سبق لینا چاہیے اور اگر کچھ تاخیر بھی ہوئی ہو تو ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ یہی سبھی کے مفاد میں ہے۔

ہر حال میں ہندوستان کے آئین ، ہندوستان کے عدالتی نظا م پر ہمارا اعتماد برقرار رہنا چاہیے۔ یہ بہت اہم ہے۔ ’’

وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رام مندر کے نرمان کے بارے میں اپنا فیصلہ دیا ہے اور یہ فیصلہ ہم سبھی شہریوں کے لیے یہ ضروری بناتا ہے کہ ہم مزید سنجیدگی کے ساتھ قوم کی تعمیر کی اپنی ذمہ داری کو نبھائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارہ ، دوستی ، اتحاد اور امن ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ وزیراعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے نشانوں اور مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مل کر چلیں اور مل کر کام کریں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ ا گ ۔ م ت ح(

            U-5034

 



(Release ID: 1591197) Visitor Counter : 80