وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے موڈی کے نظرئیے میں تبدیلی کا جواب دیا

Posted On: 08 NOV 2019 9:01AM by PIB Delhi

نئی دلّی،  08 نومبر /حکومت ہند نے یہ بات محسوس کی ہے کہ  آج حکومت ہند کی غیر ملکی کرنسی کے رکھنے اور مقامی کرنسی کو طویل مدت تک جاری کرنے کی ریٹنگ میں با 2 پر تبدیلی نہ کرتے ہوئے مستحکم سے منفی رویہ اختیار کرنے پر موڈی انویسٹرس سروس کے نظرئیے میں تبدیلی آئی ہے۔

            تاہم، بھارت دنیا میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں کی صف میں شامل ہے، بھارت کی  موازنہ جاتی حیثیت غیر متاثر کن اور اپنی جگہ بر قرار ہے۔ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ ترین اقتصادی آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اقتصادیات 2019 میں 6.1 فیصد پر قائم ہے اور 2020 میں 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ جیسا کہ بھارت کی ترقی کرنے کی صلاحیت بر قرار ہے ، آئی ایف ایف  اور دیگر کثیر جہتی تنظیموں کے ذریعہ لئے گئے مسلسل جائزے بھارت کے لئے ایک مثبت نظریہ رکھتے ہیں۔

            حکومت نے تمام تر اقتصادیات کو مستحکم کرنے اور مالیاتی سیکٹر کی دیگر اصلاحات کے لئے متعدد قدم اٹھائے ہیں۔ حکومت ہند نے عالمی سست روی سے نمٹنے کے لئے متعدد سرگرم پالیسی ساز فیصلے لئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے کے طور پر بھارت کے بارے میں ایک مثبت نظریہ قائم ہو گا اور یہ سرمائے کے بہاؤ کو ترغیب دے گا اور ساتھ ہی سرمایہ کاری کے لئے راغب دے گا۔

            بھارت قریب مدتی اور وسط مدتی طور پر مضبوط ترقی کے امکانات مسلسل پیش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5003



(Release ID: 1591001) Visitor Counter : 144