وزارت خزانہ
موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر وزرات مالیات کا رد عمل
Posted On:
08 NOV 2019 9:01AM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ہندوستان کی ریٹنگ میں مستحکم سے منفی تبدیلی کے امریکی مالیاتی ادارے موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ تاہم غیر ملکی زر کرنسی اور مقامی کرنسی کے طویل مدتی جاری کار کی ریٹنگ با2 (بی اے اے2) میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
ہندوستان آج بھی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ میں ہندوستان کا متعلقہ مقام اپنی جگہ قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے تازہ ترین تجزیے میں بتایاگیا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی نمو 2019 میں 6 اعشاریہ ایک فیصد ہوگی، جو 2020 تک بڑھ کر 7 فیصد تک ہوسکتی ہے، جہاں ہندوستان کی معاشی نمو کے امکانات کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، وہیں بین الاقوامی مالی فنڈ اور دیگر ہمہ جہت تنظیمیں ہندوستان پر اپنے نظریے میں اہمیت کے ساتھ مثبت تبدیلیاں کرتی رہی ہیں۔
سرکار نے مجموعی طور سے مالیات کے شعبے میں معیشت کے استحکام کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت ہند نے عالمی کساد بازاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے متعدد پالیسی ساز فیصلے کئے ہیں۔ ان اقدامات سے ہندوستان پر نظریے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، جس کے نتیجے میں پونجی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری میں تیزی پیدا ہوگی۔
واضح ہو کہ ملک کی معیشت کی بنیادیں اپنے آپ میں مضبوط ہیں اور افراط زر کی شرح پر بھی بخوبی قابو پایا جاچکا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہندوستان میں معاشی امکانات پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5010
(Release ID: 1591000)
Visitor Counter : 189