وزیراعظم کا دفتر
ریاض میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اُردن کے بادشاہ سے ملاقات کی
Posted On:
29 OCT 2019 10:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 29 اکتوبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ریاض میں سلطنت ہاشمیہ اُردن کے عزت مآب شہنشاہ عبداللہ II بن الحسین سے فیوچر انویسٹمنٹ انی شیٹیو (ایف آئی آئی) یعنی مستقبل کی سرمایہ کاری کی پہل قدمی کے موضوع پر منعقدہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت مفاہمتی عر ض داشتوں اور عزت مآب کے 27 فروری سے یکم مارچ، 2018 کے دورہ بھارت کے دوران ہوئے معاہدوں پر تبادلہ خیالات کئے۔ انہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل اور دیگر خطہ جاتی ترقیات کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سر حد دہشت گردی کے مسئلے پر تعاون پر تبادلہ خیالات کیا۔
بھارت اوراُردن کے درمیان تاریخی تعلقات، ثقافتی وابستگی اور عوام سے عوام کے تعلقات زمانہ قدیم سے قائم ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ اُردن اور شاہ اُردن کے 2018 کے دورہ بھارت نے باہمی رشتوں کو سمت اور رفتار بخشی ہے اور یہ باہمی احترام، مختلف باہمی، علاقائی اور کثیر ہمہ جہتی مسائل پر ہم آہنگی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.4821
(Release ID: 1589554)
Visitor Counter : 65