ریلوے کی وزارت

ریلوے نے تہواروں کے موسم میں مسافروں کو آرام دہ اور بخیر و بخوبی سفر کے لئے 2500 نئی گاڑیاں چلائیں


خصوصی گاڑیوں اور باقاعدہ سے چلنے والی گاڑیوں میں موجودہ کوچیز میں اضافہ کے علاوہ بڑے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ کے انتظام کا بھی نظم کیا گیا ہے

مسافروں کی حفاظت کے لئے اہم اسٹیشنوں اور گاڑیوں میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اضافی افسران و سپاہی تعینات کئے گئے ہیں

Posted On: 25 OCT 2019 12:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25/اکتوبر ۔ ہندوستانی ریلوے کی جانب سے جاری موسم کے دوران مسافروں کو اہل خانہ کے ساتھ تہوار منانے کے لئے اپنے اپنے شہروں کے آرام دہ اور بخیر و خوبی سفر کی سہولت دستیاب کراکے تہوار کے موسم کی خوشیاں بانٹی جارہی ہے۔

ریلوے مسافروں کی سہولت کے لئے اور تہواروں کے موسم میں مسافروں کی اضافی بھیڑ کے انتظام و انصرام کے لئے ہندوستانی ریلوے کی جانب سے اس سال درگا پوجا سے کرسمس تک 200 نئی گاڑیوں کے جوڑے چلائے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں باقاعدگی سے چلنے والی گاڑیوں کے کوچیز میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ تہوار کے موسم کے دوران برتھ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس سال ہندوستانی ریلوے کی جانب سے پورے ملک میں 200 خصوصی گاڑیوں کے جوڑوں کی شکل میں 2500 اضافی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی- پٹنہ، دہلی – کولکاتہ، دہلی – ممبئی، ممبئی – لکھنؤ، چنڈی گڑھ – گورکھپور، دہلی – چھپرا، ہاؤڑہ – کٹیہار اور ہری دوار – جبل پور جیسے بڑے اسٹیشنوں کے لئے تقریباً 2500 نئی خصوصی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔

مزید برآں بڑے اسٹیشنوں پر ریلوے پروٹیکشن فورس کی نگرانی میں قطاریں لگوانے کے انتظام کے ذریعے بھیڑ بھاڑ کو بخیر و خوبی منظم کرنے کو یقینی بنائے جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں، تاکہ غیر مخصوص (اَن ریزروڈ) کوچوں میں مسافر بآسانی داخل ہوسکیں۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے پروٹیکشن فورس کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ مصروف شہروں کی اہم ریلوے کراسنگ پر انجینئرنگ اور سگنل و ٹیلی کمیونی کیشن محکمہ کی جانب سے اضافی حفاظتی عملہ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسٹیشنوں اور بڑے ریلوے کراسنگ گیٹ پر روشنی کے معقول انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ ریل اور سڑک کے صارفین سلامتی کے ساتھ سفر کرسکیں۔ مزیر برآں گاڑیوں کے بخیر و خوبی سفر کو یقینی بنانے کی خاطر ایمرجنسی ڈیوٹی پر مزید افسران تعینات کئے گئے ہیں اور ٹرین میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں شکایت کے تدارک کے لئے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے، تاکہ گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر خدمات فراہم کرائی جاسکیں۔ گاڑیوں کی آمد و روانگی کے لئے باقاعدہ اعلانات کا باقاعدہ نظم کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-4769


(Release ID: 1589206) Visitor Counter : 71