وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لئے 30 معاہدوں پر دستخط کئے
Posted On:
18 OCT 2019 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18/ اکتوبر۔ ڈیفس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن( ڈی آر ڈی او) نے گوا یونیورسٹی ٹالی گاؤں گوا میں 17 سے 19 اکتوبر 2019 تک منعقدہ
وائبرینٹ گوا گوبل ایکسپواینڈسمٹ 2019 میں16 ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے(ٹی او ٹی) کے لئے30 لائنسینسی معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان میں تین اسٹارٹ اپ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ڈی آر ڈی او مسلح دستوں کے لئے ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے اور آخر کار مسلح دستوں کے استعمال کے لئے دفاعی صنعت کو ان ٹیکنالوجیز کاتبادلہ کررہا ہے۔
ہندوستانی مسلح افواج ان کمپنیوں سے پکا ہوا تیار کھانا اور راشن اور ایمرجنسی فلائنگ راشن کی مصنوعات حاصل کرتی ہیں۔جنہوں نے ڈی آر ڈی او سے ٹی او ٹی حاصل کیا ہے۔یہ مصنوعات دشوار خطوں اور خراب موسم کی حالت میں تعینات مسلح دستوں کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔یہ مصنوعات تغذیہ کے اعتبار سے مالا مال ہے اوران کی شیلف لائف بھی بہت زیادہ ہے۔یہ ٹیکنالوجیز معاشرے کے وسیع تر مفاد میں مفید ہے۔
وائبرینٹ گوا سمٹ ان ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے والے ڈی آر ڈی او سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے واسطے کمپنیوں کے لئے ایک موقع فراہم کراتی ہے۔ اس تقریب کاانعقاد گزشتہ روز گوا کے وزیر اعلی جناب پرمود ساونت نے کیاتھا اور اس نے اس وقت حکومت گوا اور ڈی آر ڈی او کے سینئر افسران موجود تھے۔
*********
U – 4655
(Release ID: 1588486)
Visitor Counter : 104