وزارت اطلاعات ونشریات

پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے بین الاقوامی جیوری اور مقابلہ جاتی سیکشن کی فلموں کا اعلان کیا


اکاڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے سابق صدر جان بیلے پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی جیوی کے سربراہ ہوں گے

گولڈن پیکاک ایوارڈ کے لئے 20 ممالک سے 15 فلمیں مقابلہ جاتی زمرے میں

مائی گھاٹ: کرائم نمبر 103/2005 اور جلی کٹو بھارتی فلمیں شامل

Posted On: 18 OCT 2019 11:44AM by PIB Delhi

نئی دلّی، 18 اکتوبر /  سنیماٹو گرافر اور اکاڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے سابق صدر جناب جان بیلے پچاسویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے سربراہ ہوں گے۔ فرانسیسی فلم میکر جناب روبن کیمپیلو جو کہ کینز انٹر نیشنل جیوری 2019 کے ایک ممبر بی رہے ہیں، مشہور چینی فلم میکر جناب زہانگ یانگ اور مسز لینے ریمزے جو کہ برطانوی نو جوان سنیماکی قائدین میں سے ایک رہی ہیں، جیوری میں شامل رہیں گی۔ نامور فلم میکر جناب رمیش سپی انٹر نیشنل جیوری کے بھارتی ممبر ہیں۔

            بھارت کے بین الاقوامی فلطم میلے کے گولڈن جوبلی ایڈیشن میں گولڈن پیکاک ایوار ڈ یعنی طلائی طاؤس انعام کے لئے 20 ملکوں سے 15 بہترین فلمیں شامل ہیں۔ یہ انتخاب داخل کی گئی 700 فلموں میں سے چن کر کیا گیا ہے۔ پیما سیڈین ز بیلون (چین)، علی عیدین کی کرونولوجی (ترکی)، انڈریس ہورواتھ کی للین (آسٹریا)، وینگر مورا ز میریگھیلا (برازیل)، ہینس پیٹر مولینڈ کی آؤٹ اسٹیلنگ ہارسیز (ناروے / سویڈن / ڈنمارک)، بلیز ہیریسن کی پارٹیکلس (فرانس / سوئٹزر لینڈ)، گریگور بوزک کی اسٹوریز فرام دی چیسٹنٹ ووڈس (سلووانیا)، یوسپ انگی نیوم کی دی سائنس آف فکشن (انڈو نیشیا / ملیشیا / فرانس)، ارڈن بلگ گنبولڈ کی اسٹیڈ (منگولیا)، کرسٹوف ڈیک کی ہنگرین فلم کیپٹیو اور بین ریکھی کی فلپائنی فلم واچ لسٹ  مقابلہ جاتی زمرے میں شامل ہیں جس میں خواتین کی جانب سے صوفی ڈیراسپے کی انٹیگون اور مہ ناز  محمدی کی سن۔ مدر فلمیں شامل ہیں۔ مراٹھی فلم مائی گھاٹ: کرائم نمبر 103/2005 جو کہ اننت نارائن مہا دیون کی ہدایت میں بنی ہے اور لیجو جوز پیلی سیری کی ہدایت میں بنی ہوئی ملیالم فلم جلی کٹو 2 فلمیں پچاسویں افی کے مقابلہ جاتی سیکشن میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.4651



(Release ID: 1588452) Visitor Counter : 169