وزارت اطلاعات ونشریات

انٹرنیشنل  فلم فیسٹول آف انڈیا کے گولڈن جوبلی ایڈیشن کے لئے اندراج  

نئی  دہلی  11 اکتوبر   ۔اس سال کا انٹرنیشنل  فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی ) خصوصی طور پر اس لئے اہمیت کا حامل  ہے کیونکہ یہ گولڈن جوبلی ایڈیشن کے موقع پر ہونے جارہا ہے ۔ 50واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا گو ا کے پناجی میں  20  نومبر سے 28  نومبر  2019تک منعقد ہوگا۔ انڈین پنورما سیکشن میں  76  ملکوں  کی 200سے زائدبہترین فلمیں ، 26 فیچر فلمیں    اور 15غیر فیچر فلمیں  فلم فیسٹول میں دکھائی جائیں گی۔  اس گولڈن جوبلی ایڈیشن میں  مختلف زبانوں میں  ان 12  نمایاں فلموں کی نمائش  کی جائے گی ، جن کو اس سال 50سال مکمل ہوچکے ہیں۔ انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی ) کا مقصد دنیا بھر کےسنیما گھروںکو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ فلم سازی کے فن کا جشن  منایا جاسکے  اور امتیازی کارکردگی  کے لئے اعزاز دیا جاسکے ۔ آئی ایف ایف آئی ہندوستان کا مشہورترین فیسٹول ہے اور یہ پہلا انٹرنیشنل فلم فیسٹول بھی ہے جو ایشیا میں  کہیں بھی منعقد ہوتا ہے ۔

          پی آئی بی آئی ایف ایف آئی 2018  کی کوریج میں دلچسپی رکھنے والے میڈیا اہلکاروںکو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس لنک پر https://my.iffigoa.org/ میڈیا وفد کی حیثیت سے فیسٹول کے لئے اندراج کریں۔

          درخواستیں  10  نومبر 2019 تک دی جاسکیں   گی۔مزید  تفصیلات کے لئے براہ مہربانی پریس انفارمیشن بیورو گوا  سے ای میل –

iffi-pib[at]nic[dot]in,  اورٹیلی فون نمبر :                                              0832- 2226929. پررابطہ قائم کریں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4556


(रिलीज़ आईडी: 1587821) आगंतुक पटल : 136
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil , Malayalam