وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ڈی ڈی اے گراؤنڈ، دوارکا میں دسہرہ تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 08 OCT 2019 6:37PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 08 اکتوبر /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے دوارکا کے ڈی ڈی اے گراؤنڈ میں دسہرہ تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اپنے بھارتی ہم وطنوں کو وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی۔

            وزیر اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تہواروں کا ملک ہے۔ ہماری متحرک ثقافت کے باعث ہمارے بھارت کے کسی نہ کسی حصے میں کوئی نہ کوئی موقع تقریب ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ بھارتیہ تہواروں کے ذریعہ ہم بھارتیہ ثقافت کے نمایاں پہلو ؤں کو مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف قسم کی موسیقی، رقص، گانے اور فنون کے بارے میں واقفیت حاصل کرتے ہیں۔

            انہوں نے کہا کہ بھارت شکتی سادھنا کی سر زمین ہے۔ آخری نو دنوں میں ہم ماں کی پوجا کرتے ہیں۔ اس جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے وقار پر بھی زور دیا۔

            وزیر اعظم نے من کی بات کے دوران گھر کی لکشمی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس دیوالی کو ناری شکتی کی تکمیل کے طور پر منانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ آج وجے دشمی ہے اور آج ہی ایئر فورس ڈے بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی ایئر فورس پر فخر ہے۔

            اب، جبکہ ہم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی منا رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس وجے دشمی پر ایک درخواست کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اس سال اسے ایک مشن کے طور پر لینے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کہا ہے۔ مشن یہ ہونا چاہئیے کہ خوراک کو ضائع نہ کیا جائے، توانائی کا تحفظ کیا جائے اور پانی کی بچت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اکٹھا کرنے کی طاقت کو سمجھنا ہے تو ہمیں بھگوان شری کرشن اور بھگوان شری رام سے تحریک لینی ہو گی۔

            وزیر اعظم نے دوارکا رام لیلا سوسائٹی کے ذریعہ منعقد کی گئی رام لیلا دیکھی۔ انہوں نے تقریب کے دوران بدی پر نیکی کی فتح کی علامت یعنی راون، کنبھ کرن اور میگھناد کے پتلے جلتے ہوئے بھی  ملاحظہ کئے ۔

۔۔۔۔۔۔

U.4500

م۔ ر۔ ر۔ 



(Release ID: 1587499) Visitor Counter : 70