سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں کی اتھارٹی شاہراہوں کے قومی پروجیکٹوں کے لئے سرکاری نجی شراکت داری کے احیا کی کوشش کرے گی

Posted On: 19 SEP 2019 3:47PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے قومی سطح پر پین انڈیا کی بنیاد پر ایسے مختلف علاقوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں شاہراہوں کی تعمیر ، چلانا اور تبدیلی (بلٹ آپریٹ ٹرانسفر موڈ پر )سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعہ کی جائے گی۔ ان  علاقوں (بلاک) کا انتخاب  امکانی بولی لگانے والوں کے ساتھ صلاح ومشورے کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔

قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے اِن علاقوں کے لئے قومی شاہراہوں کے 6/4 لائنوں کی تعمیر کے لئے سالانہ پری کوالیفکیشن کے واسطے تجویز پہلے ہی  طلب کی  ہیں۔ سالانہ پری کوالیفکیشن کا عمل بلٹ آپریٹ ٹرانسفر (ٹول) موڈ پر منفرد پروجیکٹ کی بولی لگانے کے عمل کو نہ صرف ہموار اور آسان بنائے گا بلکہ مارکیٹ کے رد عمل کے بارے میں ایک جانکاری بھی دے گا۔ موجودہ آر ایف اے کیو میں کچھ ترامیم بھی کی گئی ہیں، تاکہ اسے اور زیادہ صنعت کے مطابق بنایا جاسکے۔

950 کلو میٹر  والے جن نشان زد  علاقوں میں تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے شاہراہ کی تعمیر کی جانی ہے، وہ آندھرا پردیش ، ہریانہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں ہیں۔

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ح ا۔ع ر

U-4246



(Release ID: 1585605) Visitor Counter : 151