وزارت اطلاعات ونشریات

پونے کے 9 لاکھ نوجوانوں کو مُدرا اسکیم سے فائدہ پہنچا ہے : مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 14 SEP 2019 4:33PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  16ستمبر۔پونے کے  9 لاکھ نوجوانوں کومدرا اسکیم سے فائدہ پہنچا ہے ۔اس کے  علاوہ  بھارت نیٹ  ، آیوشمان بھارت ،  پردھان  منترماترت  وندنا یوجنا جیسی  اسکیمیں  بھی تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔ یہ بات  ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی  نیز اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش  جاوڈیکر نے کہی ۔وہ پونے میں ضلع ترقیاتی  کوآرڈی نیشن اورمانیٹرنگ کمیٹی  ( ڈی آئی ایس ایچ  اے )  کی  پہلی میٹنگ کے بعد اظہار خیا کررہے تھے۔ یہ میٹنگ آج جناب جاوڈیکر کی صدرات میں ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/A5DFY.jpg

وزیر موصوف نے کہا ’ ’ دِشا  کی میٹنگیں  ،اسکیموں  کی  منصوبہ بندی  اوران پر عمل  درآمد کا جائزہ لینے کے لئے منعقدکی جاتی ہیں۔ مدرا اسکیم   ضلع  میں تیزی سے ترقی کررہی  ہے اور ضلع کے  9  لاکھ نوجوانوں کو  اس کے تحت  8000کروڑروپے  کے قرضے  الاٹ کئے گئے ہیں۔ پونے ڈویژ ن کے  58  ریلوے اسٹیشنوں میں سے  46  اسٹیشنوں  پر وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔ 5  ایسکیلیٹر  بھی  نصب کردئے گئے ہیں۔‘‘

          ’’بارہ ماٹی میں پاسپورٹ سیوا کیندر اب تک  5000  پاسپورٹ تقسیم کرچکا ہے  اور اس نے  عام آدمی کی زندگی آسان بنادی ہے ۔ 5 ضلعوں  میں 50  مقامات  پر پاسپورٹ سیوا کیندر شروع کئے گئے ہیں۔  بھارت نیٹ کے ذریعہ  ضلع میں  790  گرام  پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر کنکشن   دئے گئے ہیں اور  155  پنچایتوں کو وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جو  روزانہ  20  جی  بی  استعمال کرسکتی ہیں۔اسکولوںکو  کھیل کود کا سامان دستیاب  کرایا گیا ہے اور  اسکولوں  میں  کھیل کود کا گھنٹہ  لازمی بنادیا جائے گا۔ ‘‘

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/B2CT0.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  آیوشمان یوجنا  اوردیگر اسکیموں  پر مشتمل  نیشنل ہیلتھ مشن نے  بچپن میں  ہونے والی اموات   ، ماؤں کی شرح اموات   ،  پیدائش  کے وقت ہونے اموات  اور شرح اموات کو  پونے میں کم کردیا ہے۔انہوں  نے کہا ’’  پونے  میں اب تک 60000 سے زیادہ خواتین  پردھان منتری ماترت یوجنا سے اب تک فیضیاب ہوچکی ہیں ۔ اجابت خانے  تعمیر کرنے کا  نشانہ  بھی حاصل کرلیا گیا ہے اور سووچھتا کے معاملے میں  پونے کی درجہ بندی  دس سے بڑھ کر دو  ہوگئی ہے۔آنگن واڑی  لوگوں کی شرکت کی وجہ سے  تیزی سے ترقی کررہی ہے۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CM8I8.jpg

ہندی دوس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباددیتے ہوئے  جناب جاوڈیکر نے  تمام علاقائی زبانوں کوفروغ دینے کی  حکومت کی  پالیسی کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید  کہا  کہ مشکل ہی سے کسی بھی ملک میں زبان کے معاملے میں یہ گوناگونیت دیکھنے کو ملتی ہے۔

     اس موقع پر  ممبران  پارلیمنٹ   جناب گریش  باپت اورمحترمہ  سپریا  سولے  بھی موجودتھیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

U-4175



(Release ID: 1585156) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi