خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری راشٹریہ بال پروسکار 2020  کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ میں توسیع  

Posted On: 12 SEP 2019 12:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی  12ستمبر   ۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2020  کے لئے درخواستیں  وصول کرنے کی آخری تاریخ میں  30 ستمبر 2019  تک توسیع کردی ہے ۔ اہل امیدواروں کی  نامزدگیاں  ویب پورٹل  : www.nca-wcd.nic.in. پر آن  لائن موڈ  کے ذریعہ ہی داخل کی جائیں   گی۔

          خواتین اور بچوں کی ترقی  کی وزارت نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار قائم کیا تھا تاکہ ملک کے ہونہار بچوں  ،افراد اور اداروں کی عزت افزائی کی جاسکے ۔ یہ پرسکار دو زمروں کے تحت دیا جائے گا، جن میں ایک بال شکتی پرسکار اور دوسرا بال کلیان پرسکار ہے ۔

          بال شکتی پرسکار کا مقصد ان بچوں  کو  صلہ دینا ہے ، جنہوں  نے اختراع  ،  کھیلوں ،آرٹ درسی ،علمی ،ثقافت ،سماجی خدمات اور بہادری سمیت  مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی انجام دی ہے  جبکہ  بال کلیان پرسکار ان  افراد اور اداروںکو دیا جاتا ہے ، جنہوں  نے بچوں کی ترقی ،  ان  کی نشوونما اور بچوں کے تحفظ ، ان کی فلاح وبہبود کے شعبے میں  بچوں کے لئے خدمات  دیتے وقت غیر معمولی تعاون دیا ہے ۔

ایوارڈز کی تفصیل گائڈ  لائنس : www.nca-wcd.nic.in پردستیاب ہے ۔یہ ایوارڈ ہر سال یوم جمہوریہ سے ایک ہفتہ پہلے صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دئے جاتے ہیں ۔وزیر اعظم بھی ایوارڈ یافتگان کی عز ت افزائی کرتے ہیں جو نئی دلی میں راج پتھ  پر 26  جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں   حصہ لیتے ہیں۔

 

U-4127



(Release ID: 1584840) Visitor Counter : 76