عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اعلیٰ سطحی تقررات کو کابینہ کمیٹی کی منظوری

Posted On: 11 SEP 2019 1:24PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 11 ستمبر / کابینہ کی تقرر کمیٹی (اے سی سی) نے وزیر اعظم کے موجودہ  ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کو 11 ستمبر، 2019 سے وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ موصوف کا یہ تقرر وزیر اعظم کے عہدہ کے ساتھ کو۔ ٹرمینس کی بنیاد پر یا تا حکم ثانی کے لئے ہو گا، جو بھی پہلے واقع ہو۔ کابینہ کی تقرر کمیٹی نے وزیر اعظم کے دفتر میں موجودہ او ایس ڈی کے طور پر کام کر رہے جناب پی کے سنگھ کو 11 ستمبر، 2019 سے وزیر اعظم کا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔  ان  کا یہ تقرر وزیر اعظم کے عہدہ کے ساتھ کو۔ ٹرمینس کی بنیاد پر یا تا حکم ثانی کے لئے ہو گا، جو بھی پہلے واقع ہو۔

۔۔۔۔۔۔

U.4108

 

 



(Release ID: 1584707) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil