صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریس بیان

Posted On: 01 SEP 2019 11:15AM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم ستمبر /  صدر جمہوریہ ہند نے درج ذیل تقرری /تبدیلی کی ہے:

  1. ہماچل پردیش کے گورنر جناب کلراج مشرا کا تبادلہ کر دیا گیا ہےاور انھیں راجستھان کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
  2. جناب بھگت سنگھ کوشیاری کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
  3. جناب بنڈارو دتا تریہ کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا  ہے۔
  4. جناب عارف محمد خاں کو کیرل کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
  5. ڈاکٹر تملیسائی سوندرراجن کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

2۔  مذکورہ بالا تقرری متعلقہ عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوگی۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(م ن ۔ ا گ۔ م ت ح(

U-3973



(Release ID: 1583808) Visitor Counter : 57