خلا ء کا محکمہ

چندریان-2 کامیابی کے ساتھ چاند کے مقررہ مدار میں داخل : اسروچیئرمین


ڈاکٹر کے سیون نے کہ اسرو کا ہدف یہ ہے کہ چندریان -2 سات ستمبر کو 1:55 صبح اتر جائے

Posted On: 20 AUG 2019 3:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 اگست 2019 ؍    ہندوستان کےدوسرےچاند مشن ،چندریان-2 کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ یہ آج صبح 9بجکر 2 منٹ پر چاند کے مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔ یہ بات ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) کے چیئر مین ڈاکٹر کے سیون نے آج بینگلورو میں چندریان -2 کےچاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی چندریان-2 نے ایک بڑا سنگ میل طے کر لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NAK_8927FYEO.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RAK_069294OT.JPG

ڈاکٹر سیون نے کہا کہ اسرو کا ہدف 7 ستمبر کو صبح ایک بجکر 55 منٹ پر اسے کامیابی کے ساتھ اتارنا ہے۔ سافٹ لینڈنگ لونر ساؤتھ پول کے قریب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگلا بڑا مرحلہ دو ستمبر کو طے ہوگا جب لینڈر کو آربیٹر سے الگ کیا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا کہ اسرو اپنے لینڈنگ مشن کے تئیں پُر اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسرو اس طرح کی کئی سافٹ لینڈنگ کرا چکا ہے۔ چندریان-2 چار مزید مراحل سے گذرے گا جس میں سے پہلا مرحلہ کل ہوگا۔ اس کے بعد کے مراحل 28 اگست ، 30 اگست اور یکم ستمبر کو طے ہوں گے۔

2008 میں  چندریان -1 کے بعد یہ اسرو کا دوسرا چاند مشن ہے ۔ چندریان -2 کو اس سال 22 جولائی کو سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک آربیٹر ،‘ وکرم ’، لینڈر اور ‘پرگیان ’روور ہے۔

پوری پریس کانفرنس دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://youtu.be/2K0AJXuqy3A

 

*************

 ( م ن ۔ م م ۔م ف  (

U. No. 3787


(Release ID: 1582432) Visitor Counter : 112