وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر پرکاش جاؤڈیکر نے صدر جمہوریہ کو گاندھی البمس پیش کئے
مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات میں سرکاری افسران کی سرگرمی کےساتھ شرکت کی صدر جمہوریہ کی اپیل
گاندھی البم ، جدوجہد آزادی کا عکس نما ہے: جناب پرکاش جاؤڈیکر
Posted On:
09 AUG 2019 1:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 اگست 2019/مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو راشٹرپتی بھون میں ‘‘مہاتما گاندھی :چترمایا جیون گاتھا’’ نام کی ایک کتاب پیش کی۔ اس کتاب میں 550 تصاویر کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی حیات اور عہد کی تصویری کہانی پیش کی گئی ہے۔ یہ کتاب وزارت اطلاعات و نشریات کے پبلی کیشن ڈویژن کے ذریعہ شائع کی گئی ہے۔
کتاب کی مختصر تفصیلات
نادر و نایاب تصاویر کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی حیات اور ان کے عہد کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ یہ کتاب نہ صرف ایک شرمیلے لڑکے کی پیدائش ان کے ابتدائی سال اور تعلیم ، مہاتما گاندھی بننے (جنوبی افریقہ میں )، پہلے جنوبی افریقہ میں اور پھر ہندستان میں ان کی مختلف تحریکوں کے ذریعہ سچائی کے ساتھ ان کے تجربات کو پیش کیا گیا ہے بلکہ یہ بیسویں صدی میں ہندستان کی جامع جدوجہد آزادی کی کہانی بھی پیش کی گئی ہے، جس کے وہ اصل معمار تھے۔ ؎
اس کی رسائی میں مزید توسیع اور قاریوں کی وسیع بنیاد کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے پہلی بار اس کتاب کا ہندی شمارہ شائع کیا گیا ہے۔
اس کتاب کا انگریزی ورژن مہاتما گاندھی کی شہادت کی پہلی برسی کی یاد میں جنوری 1950 میں دہلی کے راج گھاٹ میں منعقدہ سرودیو دیوس پردرشنی کی تصویروں کے ساتھ 1954 میں شائع کیا گیا تھا۔
جناب پرکا ش جاؤڈیکر نے گاندھی 150ویں #سالگرہ منانے کے تعلق سے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ کی جارہی کوششوں سے صدر جمہوریہ کو آگاہ کیا
مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے صدر جمہوریہ ہند کو کتاب کے عمومی خاکہ کے بار ے میں بتایا اور اس البم کو ہندستان کی جدوجہدآزادی کا عکس نما قرار دیا ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ منانے کے تعلق سے وزارت اطلاعات و نشریات اورپبلی کیشن ڈویژن کے ذریعہ کی جارہی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کا کام صرف اس کی اپنی کوششوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں عوام تک موثر ڈھنگ سے رسائی حاصل کرنے میں اپنی میڈیائی اکائیوں کی وساطت سے دوسری تمام وزارتوں کی کوششوں پر روشنی ڈالنا شامل ہے۔
وزیر موصوف نے مہاتما گاندھی کے کاموں کے انتخابات کی اشاعت کے بارے میں بھی بتایاجس کا ای ورژن بھی دستیاب ہے۔ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ منانے کے لئے وزارت کے پبلکی کیشن ڈویژن نے کستوربا گاندھی پر ایک کتاب سمیت 20 سے زائد کتابیں اور پچاس ای کتابیں شائع کی ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ان قدروں اور خیالات کی تشہیر کے لئے جن پر مہاتما گاندھی کاربند تھے، وزارت اطلاعات کی تعریف کی ۔ انہوں نے سرکاری افسران سے اس سال گاندھی جینتی کے ہفتے کے موقع پر اپنی کوششوں کو مزید بڑھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کے لئے کہا۔
ڈی پی ڈی ٹیم کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات
وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے ان کتابوں کے تعلق سے کام کرنے والی پبلی کیشن ڈویژن کی ٹیم - پرنسپل ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سادھنا راوت ڈائریکٹر جناب راجندر بھٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر جناب وی کے مینا اور ڈیزائنر جناب نیرج سہائے کا صدر جمہوریہ سے تعرف کرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش س ۔ ج۔
U- 3666
(Release ID: 1581662)
Visitor Counter : 148