وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کرگل وجے دوس کی20ویں سالگرہ پر قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 26 JUL 2019 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍جولائی،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  آج یہاں کرگل وجے دوس کی  20  ویں سالگرہ کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر  شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC4(1)F3HI.JPG

اس موقع پر وزیر دفاع نے  ’’ویزیٹرس بک‘‘ میں اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ  ’’کرگل کے جنگ کے بہا در فوجیوں کو خراج عقیدت، جنہوں نے بھارت کی  عزت  ، وقار اور فخر کے لئے  اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان کی بہادری اور قربانی  ہر انسان کے لئے باعث تحریک ہے۔ کرگل وجے دوس کی  20 ویں سالگرہ پر  ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ شکر گزار قوم  ملک کے وقار کے لئے  سپاہیوں کے ذریعے دی گئی  عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلائیں گے‘‘۔

دفاع کے وزیر مملکت سری پد یسو نائک ، فوج کے نائب سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل  دیوراج انبو ، بحریہ کے نائب سربراہ  وائس ایڈمیرل جی اشوک کمار  ، اور فضائیہ کے نائب سربراہ  ایئر مارشل راکیش کمار سنگھ بدھوڑی نے بھی  آپریشن وجے کے ہیروز  کی جرا مندی  ، بہادری اور قربانی کے لئے  سلام پیش کرنے کی خاطر  قومی جنگی یادگار پر  گلدائرے نذر کئے۔

بھارت –پاک  کرگل جنگ  1999 میں  مئی سے جولائی تک  ، مغرب میں  زوجیلا سے  مشرق میں  ترنوک تک  کنٹرول لائن کے قریب  دشوار ترین علاقے میں لڑی گئی۔ اس لڑائی کا آغاز  پاکستان نے  اپنے فوجیوں کے دراندازی کے ذریعے  اونچی پہاڑیوں پر  خاکی چوکیوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ کیا تھا، جس سے ملک کی علاقائی سالمیت  کی خلاف ورزی سمیت  قومی شاہراہ کو بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ بھارتی فوج کے بہادر جوانوں نے  انتہائی ثابت قدمی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  12000 فٹ سے زیادہ اونچائی  پر  دراس ، ککسر ، بٹالک  اور ترتوک  سیکٹروں میں  شدید جنگ لڑی  اور پاکستانی در اندازوں کو  مار بھگایا ۔ اس لڑائی میں  بھارتی فضائیہ نے بھی  فوجی کارروائی میں زبردست تعاون کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3454



(Release ID: 1580400) Visitor Counter : 84