وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے8ڈی ڈی اسٹوڈیوز میں ویڈیووالز اور دہلی کے ڈی ڈی کیندر میں ارضیاتی اسٹیشن کا افتتاح کیا
ڈی ڈی پروگراموں کے معیار میں مزید اضافہ کرنے کے لئے جلد تخلیقی نگراں مقرر ہوں گے: پرکاش جاؤڈیکر
Posted On:
25 JUL 2019 1:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25؍جولائی،اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج دہلی کے سبھی 8 دور درشن اسٹوڈیو اور ڈی ڈی کیندر میں ارضیاتی اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرکاش جاؤڈیکر نے ٹی وی پروگرام کے ناظرین کے تجربے کو بڑھانے میں ویڈیو والز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تین سالہ ایکشن پلان کے تحت دور درشن کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لئے اسے تعاون دیا گیا ہے۔ جدید ویڈیو والز اور اسپیکٹرم کی صلاحیت والا سٹیلائٹ ایکوپمنٹ (آلہ) کا اضافہ سرکاری سروس براڈ کاسٹر کی تبدیلی کی سمت میں ایک قدم ہے۔دور درشن کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چینل کی زبردست ساکھ ہے۔ انہوں نے سبھی افسروں سے کہا کہ وہ ڈی ڈی فری ڈش کو وسعت دینے کی سمت کام کریں اور اس کی رسائی کو 5 کروڑ گھروں تک پہنچائیں جو فی الحال سوا تین کروڑ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی ڈی کے لئے تخلیقی نگراں کو جلد لایا جائے گا تاکہ اس کے پروگرام کو اور اعلی معیار کے اختراعی متن کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ حکومت دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کو ہر ممکن طریقے سے تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نشریات کی خدمات کا یہ سرکاری ادارہ عصری صنعتی معیارات کی خدما ت فراہم کرسکے اور ملک کے کونے کونے تک پہنچ سکے۔
اس موقع پر پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب اے سوریہ پرکاش نے دور درشن کی کوششوں کی تعریف کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ حال ہی میں دور درشن نے بہت سے با اثر اور بامعنی پروگرام تیار کئے ہیں، جو حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو عوام کے دروازے تک لے کر گیا ہے۔
جدید طرز کا ویڈیو والز اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تین سال کے ایکشن پلان کے تحت 10.75 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو والز سرکردہ بین الاقوامی براڈ کاسٹرس کے اسٹوڈیو سینٹروں کے طرز پر ہیں۔ ویڈیو والز کے نصب ہوجانے کے نتیجے میں سیٹس کی عملی طور پر تعمیر میں کافی وقت بچے گا۔
ارضیاتی اسٹیشن جو اسپیکٹرم کے لحافظ سے مؤثر ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس کی مدد سے صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ تقریبا دگنی ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسی بینڈ ودتھ کے تحت چینلوں کی تعداد بھی دگنی ہوجائے گی۔ ایچ ڈی میں نیا ارضیاتی اسٹیشن پوری طرح صلاحیت سے پر ہے اور ایچ ڈی میں ڈی ڈی کے تمام قومی چینلز فراہم کرسکتا ہے۔ یہ جدید طرز کا ارضیاتی اسٹیشن ڈی ڈی کو اس قابل بنادے کہ وہ چینلوں کے ٹیلی پورٹ پر لاگت میں بچت کرسکے اور ڈی ڈی میں نئے چینلز بھی شامل کئے جاسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3412
(Release ID: 1580282)
Visitor Counter : 131