کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کابینہ نے ایف اے سی ٹی کی تحویل کی 481.79 ایکڑ اراضی کو حکومتِ کیرلا کو فروخت کرنے اور حاصل ہونے والی رقم کو ایف اے سی ٹی کے ذریعے استعمال میں لائے جانے کی اجازت دی

Posted On: 24 JUL 2019 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24  جولائی  / مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں درج ذیل تجاویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

1 ۔  فرٹیلائزرس  اینڈ کیمیکلز ٹراونکور لمیٹیڈ  ( ایف اے سی ٹی ) کی 481.79 ایکڑ اراضی  کو  درج ذیل طریقے سے حکومت کیرلا کو فروخت کرنا ۔

( اے ) 1 کروڑ روپئے فی ایکڑ کے لحاظ سے 150 ایکڑ اراضی فروخت کی جائے گی  ( اس کے بدلے میں حکومتِ کیرلا نے اِس امر پر اتفاق کیا ہے کہ وہ  ایف اے سی ٹی کو اپنی جانب سے 143.22 ایکڑ اراضی  ایف اے سی ٹی کو فری ہولڈ حقوق کے ساتھ فراہم کرے گی  ) اور

( بی ) بقیہ 331.79 ایکڑ اراضی کو  2.4785 کروڑ روپئے  فی ایکڑ کے لحاظ سے ، جس کا تعین ارنا کولم کے ضلع کلکٹر کے ذریعے کیا جائے گا ۔

2 ۔ ایف اے سی ٹی کو  مذکورہ اراضی کی فروخت سے ، جو رقم حاصل ہو گی ، اُس کا استعمال ایف اے سی ٹی  اپنی کام کاج کی پونجی   کی کمی کو دور کرنے کے لئے بروئے کار لائے گی ۔ اس سلسلے میں  وہ اپنی بیلنس شیٹ بھی درست کرے گی  اور اس  طریقے سے کمپنی   اپنی صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کی توسیع کے ذریعے اپنی طبیعاتی اور مالی کار کردگی کو بہتر بنا سکے گی ، جو کمپنی کی  نشو و نما اور ہمہ گیر نمو کے لئے مفید ہو گا ۔

اہم اثرات

          اس منظوری سے ایف اے سی ٹی بینک سے حاصل کئے گئے قرضوں کو کم کرنے میں کامیاب ہو گی اور اپنے یہاں کیمیاوی کھادوں کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھا سکے گی ، اپنی  لاجسٹکس  تیاریوں کو بہتر بنا سکے گی اور خام مال سنبھالنے کی سہولتوں کو بھی بہتر بنا سکے گی ۔   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن     ۔  ع ا  )      

U. No. 3379


(Release ID: 1580174)