پی ایم ای اے سی
ای اے سی-پی ایم نے اقتصادی جائزے میں مالی استحکام، مالی ڈسپلن اور سرمایہ کاری پر زور دیے جانے کا خیر مقدم کیا
اقتصادی جائزے میں اگلے پانچ سال کے لئے ترقی اور روزگار کا بلیو پرنٹ:ڈاکٹر وویک دیب رائے
ڈاکٹر دیب رائے نے کہا کہ حکومت کا نظریہ، وفاقیت، اخراجات، اصلاحات، ایم ایس ایم ای کے لئے پالیسیاں، جی ایس ٹی اور براہ راست ٹیکس میں اصلاحات کے ذریعہ اجاگر ہوتا ہے
عدالتی اصلاحات اور ڈاٹا کے رول قابل خیرمقدم:ای اے سی پی ایم کے چیئرمین
Posted On:
04 JUL 2019 2:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر وویک دیب رائے نے اقتصادی جائزے میں مالی استحکام، مالی ڈسپلن اور سرمایہ کاری پر زور دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پچھلے پانچ سالو ں میں ہندوستان کی حقیقی مجموعی گھریلو پیدا وار کی ترقی کی اوسط کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد رہی ہے۔اقتصادی جائزے کے پروجیکشن ہیں کہ چار فیصد سالانہ افراط زر کے ساتھ 25-2024 تک اقتصادی ترقی 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی ہوجائے گی، جس میں حقیقی مجموعی گھریلو پیدوار کی شرح 8 فیصد ہوگی۔ اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے، لیکن ہمیں مالی استحکام کے راستے سے ہٹنا نہیں ہے، جو وسط مدتی مالی پالیسی میں وضع کی گئی ہے۔ اس سے مالی گھاٹا مجموعی گھریلو پیداوار تناسب اور قرض مجموعی گھریلو پیداوار تناسب میں بھی ظاہر کیاگیا ہے۔ بڑھے ہوئے گھاٹے سے نجی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچتا ہے۔ نجی سرمایہ کاری کی لاگت بڑھتی ہے اور گھریلو سیکٹر کے مالی بچت میں رکاوٹ آتی ہے۔ پروجیکشن کے مطابق 19-2018 میں ہندوستان کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہے گی، لیکن کاؤنٹر سائیکل پبلک خرچ کو کم کرنے کا موقع ملے گا۔ اس لئے ڈاکٹر دیب رائے نے جائزے میں مالی استحکام اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے ، خاص طور سے نجی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جائزے میں اگلے پانچ سال کے دوران ترقی اور روزگار کا بلیو پرنٹ پیش کیاگیا ہے۔ یہ 2014 اور 2019 کے بیچ پہلی نریندر مودی سرکار کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے مطابق ہے، جس میں برتاؤ میں تبدیلی کی پہل کو شامل کیاگیا ہے۔ 2014 سے 2019 کے بیچ پالیسیوں میں تسلسل ہے اور 2019 سے 2024 تک مجوزہ پالیسیاں اس میں شامل ہیں۔ جائزے میں مالی ڈیوولوشن اور وفاقیت خرچ میں اصلاح، ایم ایس ایم ایز کے لئے پالیسیاں، جی ایس ٹی اور براہ راست ٹیکسوں میں اصلاح کے ذریعہ حکومت کا نظریہ اجاگر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وویک دیب رائے نے کہا کہ اس سال کے اقتصادی جائزے میں ایک ناویل قابل خیر مقدم پہلو یہ ہے کہ اس کے تحت عدالتی اصلاحات اور ڈاٹا کے رول کی بھی گنجائش کی گئی ہے۔ کل ملا کر جائزے میں ماضی سے ہٹ کر کام کرنے کے نظریہ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس سے سنسکرت کے متن سے ظاہر کیاگیا ہے۔ ان متن میں اچھی حکمرانی پر کافی معلومات موجود ہیں اور جائزے کو پورا کرنے کے لئے صرف کوٹلیا کی مثال دینے تک محدود نہےں رہنا ہے، بلکہ کمنڈکیا نیتی سار کا بھی دھیان رکھنا ہے۔
U. No. 2849
(Release ID: 1577265)
Visitor Counter : 117