امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گردابی طوفان ‘وایو’ سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 11 JUN 2019 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11جون2019؍ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ کا مقصد گردابی طوفان ‘وایو’ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاست اور متعلقہ مرکزی وزارتوں ؍ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)نے اطلاع دی ہے کہ گردابی طوفان ‘وایو’ کے ایک شدید قسم کے گردابی طوفان کی شکل میں جس کی رفتار 110 سے 120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہوگی اور جس کی شدت 135 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے، کے 13 جون 2019ء کے الصبح ویراول و دیو خطے کے آس پاس پوربندر اور مہوا کے درمیان گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔اس کے نتیجے میں گجرات کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ اس طوفان کے نتیجے میں ایک سے ڈھیر میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جس کی وجہ سے کچھ، دیوبھومی دوارکا، پوربندر، جونا گڑھ، دیو، گر سومناتھ، امریلی اور بھاؤ نگر اضلاع کے نشیبی علاقوں کے تودے کھسکتے وقت غرقاب ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات سبھی متعلقہ ریاستوں کو 9 اپریل سے ہی مستقل طورپر بلیٹن جاری کررہا ہے۔

جائزہ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سینئر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سبھی ممکنہ اقدامات کریں ، تاکہ لوگوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے اور یہ باتی یقینی بنائی جاسکے کہ بجلی، ٹیلی مواصلات، صحت خدمات، پینے کا پانی وغیرہ جیسی ضروری خدمات کا سلسلہ برقرار رہے اور اگر ان خدمات کو کسی طرح کا نقصان پہنچے تو انہیں فوراً بحال کیاجاسکے۔انہوں نے ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی ہدایت بھی دی۔

اس میٹنگ میں مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون اور آئی ایم ڈی و وزارت داخلہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

کابینہ سیکریٹری جناب پی کے سنہا نے بھی قومی بحران بندوبست کمیٹی کی میٹنگ آج ہی طلب کی ہے، تاکہ ریاست اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس میٹنگ میں گجرات کے چیف سیکریٹری اور دیو کے منتظم کے مشیر بھی شرکت کریں گے۔

مرکزی وزارت داخلہ ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔این ڈی آر یف نے پہلے سے ہی 26 ٹیمیں تیار رکھی ہیں، جو کشتیوں ، پیڑ کاٹنے والے آلات، ٹیلی مواصلات کے سازو سامان وغیرہ سے لیس ہیں اور گجرات کی ریاستی حکومت کی درخواست پر 10 دیگر ٹیمیں بھی روانہ ہوچکی ہیں۔

ہندوستانی ساحلی حفاظتی دستہ، بحریہ،  فوج اور فضائیہ کی اکائیوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے اور نگرانی کرنے والے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر  ہوائی نگرانی کا کام انجام دے رہے ہیں۔

 

 

م ن۔م م۔ج

 

U: 2377



(Release ID: 1573927) Visitor Counter : 95