اقلیتی امور کی وزارتت

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت  حکومت نے  ثابت کر دیا ہے کہ وہ  اقبال  ، انصاف اور ایمان کی حکومت ہے  : نقوی


مودی حکومت نے  ‘‘ صحت مند جامع ترقی  ’’  کا ماحول پیدا کیا ہے   : اقلیتی امور کی وزارت

مودی حکومت  ایک ایسی حکومت ہے ، جو ‘‘ سَما ویشی وِکاس  ،  سرو پرشی وشواس ’’ کے تئیں پابندِ عہد ہے 

Posted On: 11 JUN 2019 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 جون / اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دلّی  کے سی جی او کمپلیکس  کے انتودیہ بھون میں واقع منتھن میں  مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن   کی گورننگ باڈی  اور جنرل باڈی  کی میٹنگوں کی صدارت کی ۔

          اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ  مودی  حکومت نے  صحت مند جامع ترقی کا ایک ماحول پیدا کیا ہے ۔

          آج یہاں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی 112 ویں گورننگ باڈی اور  65 ویں جنرل باڈی  کی میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریند رمودی کی زیر قیادت  حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک  ‘‘ اقبال  ( اتھارٹی ) ، انصاف  (جسٹس ) اور ایمان ( انٹیگریٹی ) ’’ کی حکومت ہے ۔ مودی حکومت ، ایک ایسی حکومت ہے ، جو ‘‘ سماویشی وِکاس ،  سرو پرشی وشواس  ’’ ( جامع ترقی اور بھروسہ  کے تئیں  عہد بستہ ہے ۔ 

          جناب نقوی نے مزید کہا کہ  اقلیتی برادریوں  کی اسکول ڈراپ آؤٹ  لڑکیوں کو  ملک کے معروف تعلیمی اداروں سے انہیں ‘‘ برج کورسس ’’ فراہم کرکے  تعلیم اور روز گار سے جوڑا جائے گا۔

          ملک بھر کے مدرسہ اساتذہ کو  ہندی ، انگلش  ، ریاضی ، سائنس اور کمپیوٹر وغیرہ جیسے  اصل دھارے کے موضوعات میں   متعدد اداروں سے  تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مدرسہ کے طلبا کو اصل دھارے کی تعلیم دے سکیں ۔ اس پروگرام کو اگلے ماہ شروع کیا جائے گا ۔

          جناب نقوی نے کہا کہ  مرکزی اور ریاستی  انتظامی خدمات  ، بینک کاری خدمات ، اسٹاف سلیکشن کمیشن   ، ریلویز  اور دیگر متعدد مسابقتی خدمات کے لئے  مفت کوچنگ   ، معاشی  طور پر کمزور  اقلیتوں  ، مسلمان ، عیسائی ، سکھ ،جین ، بدھسٹ ، پارسی جوانوں کو فراہم کی جائے گی ۔  

          اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ   تھری ای یعنی ایجوکیشن ، ایمپلائمینٹ اور ایمپاور منٹ کے ذریعے اقلیتوں ، بالخصوص لڑکیوں   کی سماجی ، معاشی  ، تعلیمی   خود مختاری کو یقننی بنانے کے لئے  قبل از میٹرک    ، بعد از میٹرک  ، میرٹ مع وسائل وغیرہ سمیت   متعدد اسکالر شپ اگلے پانچ برسوں میں پانچ کروڑ طلباء کو دیئے جائیں گے ، جن میں سے  50 فی صد طالبات ہوں گی ۔ اس میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے اگلے پانچ سالوں میں  دس لاکھ سے زائد  بیگم حضرت محل گرلس اسکالر شپ  شامل ہے ۔ 

          جناب نقوی نے مزید کہا کہ اُن علاقوں میں  پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے  ) کے تحت جنگی پیمانے پر  اسکولوں ، کالجوں ، آئی ٹی آئی اداروں ، پالیٹکنک اداروں ، گرلس ہاسٹلوں ، گرو کُل طرز کے رہائشی اسکولوں  ، عمومی  خدمات کے مراکز  کی تعمیر کی جائے گی  ، جہاں   تعلیم کے یہ بنیادی ڈھانچے  ابھی تک تیار نہیں کئے گئے ہیں ۔ ؎

          اقلیتی امور کے وزیر نے اس بات کا بھی  اعلان  کیا کہ  ملک کے اُن علاقوں میں اقلیتی لڑکیوں   میں  خصوصی طور پر تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے  ملک بھر میں  ‘‘ پڑھو -  بڑھو ’’ بیداری مہم شروع کی جائے گی  ، جہاں لوگ سماجی ، معاشی وجوہات  کے مد نظر اپنے بچوں کو  اسکول نہیں بھیج پاتے ہیں ۔   اس مہم کے تحت  لڑکیوں پر توجہ  مرکوز کی جائے گی ۔ بیداری مہم میں  ‘‘ نکڑ ناٹک   ’’ ( اسٹریٹ پلے )  ، شارٹ فلم اور ثقافتی پروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ مہم  پہلے مرحلے میں  ملک کے 60 اقلیتی ارتکاز والے اضلاع میں  شروع کی جائے گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U. No. 2380

 



(Release ID: 1573920) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati