قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے قبائلی امور کے مرکزی وزیر کا چارج سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2019 5:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی؍03جون2019؍جناب ارجن مُنڈا نے آج یہاں قبائلی امور کے مرکزی وزیر کا چارج سنبھالا۔قبائلی امور کی نئی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ نے بھی آج چارج سنبھالا۔چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے جناب ارجن مُنڈا سے ملاقات کی۔

جناب مُنڈا نے قبائلی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب دیپک کھنڈیکر اور وزارت کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ کی اور وزارت کے کاموں اور پروجیکٹوں سے متعلق پروگراموں کا جائزہ لیا۔

جناب ارجن مُنڈا کی پیدائش 3مئی 1968ءکو جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم کے جمشید پور میں ہوئی تھی۔ وہ 17ویں لوک سبھا میں جھارکھنڈ کی کھونٹی (ایس ٹی)لوک سبھا حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے 2003ءسے 2006ء تک جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طورپر بھی کام کیا۔ وہ جھارکھنڈ میں 2006ءسے 2008ءتک اپوزیشن کے لیڈر بھی رہے۔وہ 2009ءمیں پندرہویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے، لیکن 26 فروری 2011ءکو انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/H201906036865795BA.JPG

 

U: 2287


(रिलीज़ आईडी: 1573274) आगंतुक पटल : 118
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali