کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پیوش گوئل نے کامرس اور صنعت کے وزیر کاعہدہ سنبھالا
Posted On:
31 MAY 2019 3:43PM by PIB Delhi

آج ،پیوش گوئل نے کامرس اور صنعت کے وزیر کا عہدہ سنبھالا ۔
نئی دہلی،31/ مئی۔کامرس اور صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دوپہر کامرس اور صنعت کے وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ کامرس اور صنعت سابق وزیر کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پیوش گوئل نے کہا کہ وہ بہت ممنون ہیں کہ انہیں انتہائی دانشمند جناب سریش پربھو کے قدموں کے نشانوں پر چلنے اور ان کی جگہ کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ وزارت کے کام کو آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہندوستان کی تجارت اور صنعت سے متعلق تمام معاملات کامطالعہ کریں گے اور ان معاملات یا مسائل پر فوری طور پر کام کریں گے جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
********
(م ن۔ ش ت۔ ر ض۔ )
U – 2249
(Release ID: 1572935)
Visitor Counter : 126